src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> انا ہزارے نے بھیجا جتیندر اوہاڑ کو نوٹس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 9 اکتوبر، 2023

انا ہزارے نے بھیجا جتیندر اوہاڑ کو نوٹس

 




ا

نا ہزارے نے بھیجا جتیندر اوہاڑ کو نوٹس




ممبئی: معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے این سی پی کے ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ حال ہی میں ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ نے انا ہزارے کی تصویر کے ساتھ مراٹھی میں ایک پوسٹ لکھی تھی،  جس میں لکھا تھا کہ اس شخص نے ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ ٹوپی پہننے سے کوئی گاندھی نہیں بن جاتا۔ اس پوسٹ کے بعد انا ہزارے نے اپنے وکیل کے ذریعے اوہاڑ کو نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں اوہاڑ کو عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

این سی پی ایم ایل اے جتیندر اوہاڑ نے یہ پوسٹ 5 اکتوبر کو رات 9 بجے 'ایکس'   پر لکھی تھی۔ انہوں نے اسی دن رات 10.42 پر ایک اور پوسٹ بھی لکھی تھی۔ جتیندر اوہاڑ نے لکھا، 'وہ میرے ٹویٹ سے بیدار ہو گئے ہیں۔ صحافیوں سے معلوم ہوا ہے کہ وہ مجھے عدالت میں گھسیٹنے جا رہے ہیں۔ خیر ہم تو نیند سے جاگ گئے, دیکھتے ہیں کل سے جاگتے ہیں یا نہیں۔ اس ٹوئیٹ کے ذریعے جتیندر اوہاڑ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ انا کی طرف سے کی گئی قانونی کاروائی سے پہلے ہی واقف تھے۔

انا کے وکیل ملند پوار کے مطابق اس وقت ہو رہی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے ماحول خراب ہو گیا ہے۔ انا ہزارے کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے پھر بھی جتیندر اوہاڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے بارے میں ہتک آمیز باتیں لکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوٹس کی ایک کاپی این سی پی کے صدر اور سینئر لیڈر شرد پوار کو بھی معلومات کے لیے بھیجی ہے۔



انا ہزارے نے جتیندر اوہاڑ کی پوسٹ پر کہا تھا کہ جس نے بھی یہ کہا اس نے غلطی کی ہے۔ انا ہزارے نے کہا تھا کہ اگر میری وجہ سے ملک کو نقصان ہوا ہے تو بہت سے لوگوں کو فائدہ بھی ہوا ہے۔ انا ہزارے نے جیتندر اوہاڑ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی تھی۔ انا ہزارے نے کہا کہ ان کی وجہ سے کئی قانون بنے ہیں۔ جس سے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages