ا
این سی پی کے صدر شرد پوار کو دینی کتابوں کا تحفہ
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) حال ہی میں این سی پی کے قومی صدر شرد پوار کا جلگاؤں شہر میں آمد کے موقع پر شہر و ضلع کی مختلف سماجی سیاسی مزہبی
سرکردہ شخصیات نے ان سے ملاقات کر پرتپاک استقبال بھی کیا ان میں جماعت اسلامی کے ضلعی صدر سہیل امیر شیخ نے بھی این سی پی کے عہدیدار اعجاز ملک و دیگر حلقہ احباب کے ہمراہ ملاقات کر کے انہیں مراٹھی زبان میں قرآن مجید اور اسلامی تعلیمات پر مشتمل لیٹریچر براے مطالعہ تحفہ میں دیا موصوف نے خندہ پیشانی سے تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا مطالعہ کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر موصوف نے حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں