src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایسا کہاں سے لائیں کہ تُجھ سا کہیں جسے : مفتی محمد ھارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 6 ستمبر، 2023

ایسا کہاں سے لائیں کہ تُجھ سا کہیں جسے : مفتی محمد ھارون ندوی

 





ایسا کہاں سے لائیں کہ تُجھ سا کہیں جسے : مفتی محمد ھارون ندوی


مرحوم گُلزار اعظمی کے لئے جلگاؤں میں ایصال ثواب و تعزیتی اجلاس




جلگاؤں ؍مہاراشٹر: آخری سانس تک بے قصوروں اور مظلوموں کے لئے قانونی لڑائی لڑنے والے ، تمام قسم کے ڈر اور خوف سے دُور ، للّہیت اخلاص اور قوم کے سچّے خادم مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کے ایصال ثواب کے لئے جلگاؤں جمعیۃ علماء کی جانب سے مدرسہ انوار العلوم ، جلگاؤں کی وسیع مسجد میں قرآن خوانی اور تعزیتی نشست مفتی محمد ھارون ندوی کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی ، جِس میں پہلے تمام طلباء نے قرآن مجید کی تلاوت کی اور پھر مرحوم کے تعزیتی اجلاس کا آغاز ہوا ۔
شہر قاضی جناب مفتی عتیق الرحمان صاحب نے ابتدائی بات کرتے ہوئے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُن کی بیباکی اور خُلوص کا ذِکر کیا ۔
اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبد الکریم سالار صاحب نے اپنی بات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کام تو بھت لوگ کرتے ہیں کر رھے ھیں مگر اعظمی صاحب کا انداز اور خُلوص کُچھ اورتھا ، اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے سر نے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب سے گہرے تعلقات کا ذِکر کیا ۔
الحاج شیخ فاروق بھائی صدر منیار برادری نے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کی خدمات کا ذِکر کرتے ہوئے جلگاؤں والوں پر بھی جو اُن کا احسان ہے اُس کا ذِکر کیا اور خوب دعائیں دیں۔
آخر میں جمعیۃ علماء ضلع جلگاؤں کے صدر اور آج کی نشست کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے مرحوم گُلزار اعظمی صاحب کا جمعیۃ علماء سے تعلّق اور ۵ دہائیوں پر محیط آپکی خدمات کا ذِکر کرتے ہوئے مرحوم نے کتنے کیس آج تک لڑے اُس کی پوری تفصیلات پیش کی ،اور اب جمعیت علماء کس طرح سے اُن تمام کیسز کو آگے بڑھانے کا کام کر رہی ہے اور کس طرح سے گُلزار صاحب کی خدمات اُن کی بیباکی یاد آ رہی ھے اس کا بھی ذِکر کیا ۔
آخیر میں حضرت مولانا عبد الرحمن ملّی صاحب کی دعاء پر نشست کا اختتام عمل میں آیا ۔
اِس اجلاس میں مہتمم مدرسہ قاری عقیل صاحب ، قاری مشتاق صاحب ، قاری عبد الستار صاحب ، مولانا عبد المجید ندوی ، مولانا توصیف صاحب ، حافظ عمران ، مولانا حذیفہ ، مولانا مستقیم صاحب ، مولنا حافظ عبد الباسط پٹیل صاحب ، نثار جناب کھاٹک خصوصی شریک ہوئے ,اور شہر صدر حافظ عبد الرحیم صاحب , حافظ شاھد جاگیردار اور شہر صدر حافظ عبد الرحیم صاحب نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages