معمارانِ قوم کو یوم اساتذہ کی مبارکباد
دست معصوم کو وہ لوح قلم دیتا ہے
نو نہالوں کو وہ قندیل حرم دیتا ہے
5 ستمبر ملک کے دوسرے صدر جمہوریہ اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سروپلّی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے اور اسی نسبت سے وطن عزیز ہندوستان میں 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انسان کو اچھا انسان بنانے کا اولین ذریعہ تعلیم ہے چاہے وہ دینی تعلیم ہو یا عصری تعلیم ، دینی و عصری تعلیم سے وابستہ اساتذہ کرام سماج اور قوم کے معزز فرد اور معمار سمجھے جاتے ہیں۔ یہ استاد ہی ہے جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نسلوں کی تربیت کرتا ہے۔ مذہب اسلام مذہب میں بھی استاد کا مقام بہت بلند رکھا گیا ہے اور اسے بہت اہمیت دی گئی ہے۔ اساتذہ ہمیشہ اپنے علم اور اچھے اخلاق سے طلباء کو متاثر کرنے اور ان کی شخصیت سازی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں، والدین پر اپنے بچوں کی معیاری پرورش کی ذمہ داری ہوتی ہے، تاہم، اساتذہ ان کے مستقبل کو روشن اور کامیاب بنانے کا فرض ادا کرتے ہیں۔ اساتذہ طلبا کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہوتے ہیں جو انہیں آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے میں تعاون فراہم کرتے ہیں۔ اساتذہ طلبا کو بہت حوصلہ مند بناتے ہیں اور انہیں اعتماد اور عزم کے ساتھ اپنی زندگی کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اپنے مضمون کی گہری تفہیم اور اعلیٰ معیاری علم و دانش کے ساتھ اساتذہ ہمیشہ اپنے طلبا کے نشو و نما میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔
یوم اساتذہ تمام طلبا کے لیے اساتذہ کی ان محنت اور کاوشوں کو سراہنے کا ایک شاندار موقع ہے جو وہ اپنے طلبا کو مستقبل کے لیے تیار کرنے اور ان کی زندگی کو بامقصد بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ ایک استاد، جو ہمیں بہتری کا مشورہ دیتا ہے اور ہمیں زندگی بھر کے لیے اچھا سبق سکھاتا ہے، اسے ہر مذہب اورہر سماج میں ہمیشہ معزز شخص سمجھا جاتا ہے۔
ہم یوم اساتذہ پر شہر سمیت ملک کے سبھی اساتذہ کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد کیساتھ نیک خواہشات پیش کرتے ہیں ۔
منجانب
قائد و سالار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی صاحب
رکن اسمبلی مالیگاؤں شہر
قائد و سالار واٹس ایپ گروپ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں