بسلسلہ" قومی یوم کھیل" سیپک ٹکارا کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ڈایریکٹریٹ آف یوتھ سروسز مہاراشٹر اسٹیٹ پونہ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افس جلگاؤں،و ضلع سیپک ٹکارا اسپورٹس ایسوسی کے باہمی اشتراک سے بسلسلہ قومی یوم کھیل سیپک ٹکارا کھیل کا انعقاد اسٹیڈیم گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا افتتاح قومی کھلاڑی مرزا اقبال کے دست مبارک سے ہوا اس موقع پر موصوف نے ہاکی کے کھلاڑی میجر دھیان چند کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی ہاکی کھیل پر مہارت کا تذکرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو ذیادہ سے ذیادہ جسمانی کھیل کود میں حصہ لینے اور تندرست رہنے کی تلقین فرمائی یہ مقابلے انڈر ١٧ اور انڈر ١٩ اس طرح دو گروہوں میں کھیلے گۓ دونوں ہی گروپ میں شہر کی قدیم اسکول اینگلو اردو ہائی اسکول نے بازی مار کر ٹرافیوں پر قبضہ جمایا فاینل و سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں اور بہترین کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر گرودت چوہان کے ہاتھوں انعامات و اعزازات دۓ گیۓ اس موقع پر اقبال مرزا ،پروین پاٹل،وسیم مرزا،میور پاٹل،شہباز شیخ کی خصوصی شرکت رہی مقابلے کی کامیابی کے لئے قومی کھلاڑی آصف اقبال ،مظفر شیخ ،فیضان شیخ ،عامر خان، عمران شیخ نے محنت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں