src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جالنہ میں لاٹھی چارج کے بعد دوسرے دن بھی مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو کیا نذر آتش ، شرد پوار کی زخمیوں سے ملاقات - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 2 ستمبر، 2023

جالنہ میں لاٹھی چارج کے بعد دوسرے دن بھی مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو کیا نذر آتش ، شرد پوار کی زخمیوں سے ملاقات








جالنہ میں لاٹھی چارج کے بعد دوسرے دن بھی مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو کیا نذر آتش ، شرد پوار کی زخمیوں سے ملاقات


 جالنہ: جالنہ میں مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے لوگوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ کے بعد ریاست میں کشیدگی ہے۔  لاٹھی چارج کے دوسرے دن مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔  اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔  پتھراؤ کی واردات کو روکنے کے لیے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرکے احتجاجیوں کو منتشر کردیا۔  اس دوران پولیس نے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔  دوسری جانب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ نے جالنہ پہنچ کر اسپتال میں پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی افراد سے ملاقات کی۔




 مراٹھا ریزرویشن تنازعہ کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے اپنے ایک سرکاری پروگرام کو ملتوی کر دیا ہے۔  یہ تقریب 16 ستمبر کو منعقد ہوگی۔  جالنہ میں مراٹھا لوگوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ کے بعد ریاست کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔  مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کی پٹائی کے خلاف نندگاؤں میں پرامن مظاہرہ ہوا۔  حکومت کی کاروائی کے خلاف لوگوں نے 7 اگست کو سڑک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔  مراٹھا برادری کی طرف سے لاٹھی چارج کا حکم دینے والے افسران کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔




 شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی شام کو جالنہ پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔  ادھو ٹھاکرے نے بیان میں کہا ہے کہ میں آج شام جالنہ جا رہا ہوں، صرف احتجاج کرنے سے کام نہیں چلے گا۔  عدالت نے حکومت کو جھٹکا دے دیا۔  ریاست میں تحریک چل رہی ہے، بھوک ہڑتال جاری ہے۔  ٹھاکرے نے پوچھا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا؟  جالنہ میں پولیس نے مراٹھا کرانتی مورچہ کے بینر تلے احتجاج کر رہے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا۔  اس کے بعد ریاست میں شدید ردعمل سامنے آیا۔  مہاراشٹر میں محکمہ داخلہ کا عہدہ دیویندر فڑنویس کے پاس  ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages