src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں میمن برادری کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لئے میمن پریمئر لیگ کا انوکھا انعقاد! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 19 ستمبر، 2023

مالیگاؤں میں میمن برادری کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لئے میمن پریمئر لیگ کا انوکھا انعقاد!

 








مالیگاؤں میں میمن برادری کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء سے محفوظ رکھنے کے لئے میمن پریمئر لیگ کا انوکھا انعقاد!



شہر کی تاریخ میں پہلی بار سینڑل اور آؤٹر کے سارے اعلی لیڈران کرکٹ کھیلتے نظر آئے!!



مالیگاؤں :  ہندوستان میں آباد تمام اقوام کے ہجوم میں پارسی برادری کی مالی پوزیشن انتہائی مضبوط و توانا رہی ہے. جمشیدجی ٹاٹا سے لے کر بعد کے تجارتی ذہنیت رکھنے والے پارسی برادران نے کبھی بھی اپنی برادری کو تنزلی کا شکار ہونے نہیں دیا ہے. یہی وجہ رہی ہے کہ بھکاریوں کا گروہ ہو یا ملازمت کے لئے در در بھٹکتے ہوئے بے روزگاروں کا انبوہ ہو کہیں بھی کوئی پارسی دکھائی نہیں دیتا. بالکل یہی وطیرہ خاص میمن برادری میں رائج رہا ہے. میمن برادری حقوق العباد کی ادائیگی میں اس حد تک تندہی سے مصروف رہی ہے کہ دن بدن یہ برادری نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہوتی جارہی ہے بلکہ اپنی برادری کو حائل تمام تر دشواریوں کا سدباب کرنے کے لئے بھی ہمہ وقت تیار رہی ہے. اس کے علاوہ اس کی سماجی و  معاشرتی خدمات کا احاطہ کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف کہلائے گا. گجرات سے تعلق رکھنے والی یہ میمن برادری صرف اپنے گاؤں ریاست یا ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالمی پیمانے پر بھی اپنی خدمات کے ذرائع وسیع تر رکھے ہوئے ہے. مقامی طور پر بھی میمن برادری نے ہمیشہ ہی اپنی برادری کے علاوہ دیگر برادری سے منسلک افراد کی بے بضاعتی اور پریشاں حالی کا سدباب کرنے کی کوشش کی ہے. گذشتہ دنوں مقامی میمن برادری نے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کرتے ہوئے اپنی برادری کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء اور دیگر فضولیات میں وقت ضائع کرنے کی بجائے تندرستی ہزار نعمت کے مقولے پر عمل پیرا ہونے کی کامیاب کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں ایک ایسا صحت مند معاشرہ تشکیل جس کی وجہ سے آج کا نوجوان طبقہ خصوصاً میمن برادری کے وہ بچے جو بلوغیت کی حدوں تک پہنچنے کی تیاریوں میں ہیں انھیں اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا جائے کہ اگر وہ تندرست و توانا رہیں تو ان کی بدولت ہی معاشرتی نظام کی تشکیل و نشو  نما پروان چڑھ سکتی ہے. شہر سے دور MH41  کرکٹ ٹرف نامی مقام پر میمن پریمئر لیگ کے دوران دیہی حلقہ کے رکن اسمبلی و رابطہ وزیر دادا بھسے,  شہر اے ایس پی انکیت بھارتی,بی جے پی صدر سنیل ابا گائیگواڑ,  این سی پی صدر آصف شیخ, شہری کانگریس صدر اعجاز بیگ, سماج وادی صدر الحاج یوسف الیاس, جنتا دل سیکولر کے جنرل سیکریٹری مستقیم ڈگنیٹی, بنڈو کاکا بچھاؤ کے جواں سال صاحبزادے سمبھا جی بچھاؤ, واٹر ٹائیگر شکیل تیراک کے علاوہ میمن اور دیگر برادریوں کے معزز حضرات نے مل کر کرکٹ مقابلوں سے نہ صرف لطف اندوزی حاصل کی بلکہ خود بھی کسی ماہر و مشاق کھلاڑی کی طرح گیند اور بلے سے نبرد آزما رہے تھے. میمن برادری کی جانب سے منقعدہ مذکورہ کرکٹ نمائشی مقابلے دیگر برادریوں کو دعوت فکر دے رہے ہیں کہ وہ بھی صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے اپنی برادری کے نوجوانوں کے لئے  کھلیوں کا انعقاد کریں تاکہ ہمارا معاشرہ کی ایسی صحت مند تشکیل ہو کہ ہمارا کوئی بھی نوجوان نشہ آور اشیاء سے دور بھاگتا دکھائی Loss. میمن برادری کی جانب سے منعقدہ مذکورہ کرکٹ مقابلے کی خاص بات یہ رہی تھی کہ رنگ نسل اور ذات برادری کے علاوہ مذہب میں کوئی امیتاز باقی نہ رہا تھا بلکہ سیاسی نااتقافی کا شکار افراد بھی مقابلے میں اپنی شمولیت درج کرتے ہوئے ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر اس سے قبل کبھی دکھائی نہیں دی تھی. اس موقع پر میمن برادری یوتھ ونگ کے صدر رضوان میمن نے ہر آنے والے مہان کا آگے بڑھ کر پرتپاک استقبال کیا. یہاں میمن برادری کے شریف جونانی (صدر) بلال بوانی (نائب صدر) ساجد بھورا (پروپیگنڈہ سیکریٹری) رضوان میمن (یوتھ ونگ) شہزاد موسانی (ایم پی ایل چئیرمین) صبح تا رات دیر گئے تک موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages