جمعیۃ علماء بھوکردن کی سیرتِ پاک مہم کے لئے کامیاب میٹنگ
بھوکردن: پندرہ روزہ سیرت پاک مہم جو پورے ضلع جالنہ میں منعقد ہونے جارہی ہے اس کے ضمن میں مدرسہ حلیمہ سعدیہ للبنات داناپور میں جمعیۃ علماء ارشد مدنی تعلقہ بھوکردن کے ارکان منتظمہ کی میٹنگ بروز پیر بعد نماز عصر مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مولانا عیسیٰ خان کاشفی صدر جمعیۃ علماء شہر جالنہ نے سیرت پاک مہم کی غرض و غایت بیان کی اور کہا کہ جب سے جمعیۃ علماء جالنہ نے اس مہم کا اعلان کیا ہے تب سے لوگوں میں اس کے تعلق سے اچھے تاثرات و احساسات ہیں اور سب اسکے انعقاد کو لے کر دلچسپی رکھتے ہیں،مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ بھوکردن نے جالنہ سے یہاں تشریف لائے جمعیۃکے ذمہ داران کا استقبال کیا اور اپنے تعلقہ کے مقامات کی کارگزاری سنائی خصوصاً اطراف دیہات میں جو ارتداد کے ناخوشگوار واقعات سامنے آرہے ہیں اس کے سدباب کے لیے جمعیۃ کے افراد نے جو قابل ذکر جدوجھد کی اس کی تفصیل بتائی،مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر جمعیۃعلماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے پندرہ روزہ سیرت پاک مہم کے منعقد کرنے کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کے ذیل میں ختم نبوت، فکری تہذیبی ارتداد ان کے اسباب اور ان کا کس طرح دفاع کرنا ہے اور اس مہم کی موجودہ حالات میں کتنی سخت ضرورت ہے اس کے بارے میں آگاہ کیا،نیز مسلم معاشرے میں تعلیمی، فکری یعنی عقائد،خیالات نظریات اور سوچ کے ذریعہ لوگ ارتداد کی راہ پر گامزن ہیں یہ بہت فکر کی بات ہے، لوگ مشرکانہ عقائد و نظریات کو اپنانے میں حرج محسوس نہیں کررہے ہیں اہل باطل کے تہواروں میں بے محابا عملی شرکت اور دھیرے دھیرے ان سے نفرت و کراہیت غیر محسوس طریقہ سے ختم ہورہی ہے دیہاتوں میں ہمارے لوگوں کا اس معاملے میں اور برا حال ہے، اسلامی معاشرت اور تہذیب سے اجنبیت اور اسے غیرضروری قرار دیا جارہا ہے، کالج اور اسکولوں میں اسٹوڈنٹس کی آزاد خیالی لڑکے لڑکیوں کا عام اختلاط اور مغربی کلچر کا قبول عام، موجودہ تعلیمی کے مضر اثرات ان کے ذریعہ عقائد پر حملے یہ سب اسلامی معاشرے کو ملک کی اکثریت کے مذہبی دائرہ میں غیر شعوری طریقہ سے داخل کررہے ہیں ان حالات میں ہم تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے ہیں بحثیت امت مسلمہ اور خیر امت ہونے کے ہماری ذمہ بڑھ جاتی ہے کہ ہم ہماری ملت اور نسل نو کی فکر کریں، اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے پندرہ روزہ مہم کو ایک ذریعہ بناتے ہوئے پورے ضلع جالنہ میں اس کے ارکان جدوجھد کررہے ہیں،جمعیۃ علماء ارشد مدنی تعلقہ بھوکردن کے ارکان نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے متفقہ طور اس بات کا اظہار کیا کہ اسکول کالج اور خواتین اور برادران وطن کے درمیان پورے علاقے میں پروگرامس منعقد کئے جائیں گے، اس مشورے میں مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ بھوکردن، بھوکردن سے الحاج فیصل چاؤش، منا بھائی، معز صدیقی، دانا پور کے ارکان میں سے مولانا رفیق ناظم مدرسہ حلیمہ سعدیہ للبنات، مولانا عبد الواحد صدر جمعیۃ علماء دانا پور، مفتی عبداللہ، انیس سر، حافظ محمد صادق نائب صدر جمعیۃ علماء تعلقہ بھوکردن پاردھ، محمد انیس شاہ پاردھ،وسیم شیخ دانا پور، مفتی محمد جنید داناپور،حافظ عمران لیھا، عبد العظیم مرتل، حاجی شیخ داؤد جعفرآباد، ہارون خان دھاڑ، افسر سرپنچ داناپور، رئیس پٹھان، افروز مرتل، شیخ لطیف، عبد الخالق وال ساؤنگی، شیخ وسیم، شیخ نعیم دھاؤڑا، وغیرہ مقامات کے احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جالنہ سے مولانا عیسیٰ خان کاشفی، مفتی سید عذیر ندوی، ڈاکٹر جمعہ خان، مولانا عبد اللہ سراجی وغیرہ نے نمائندگی کی، ایسی خبر مولانا عمران خان ندوی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ بھوکردن نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے،
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں