جئے پور ممبئی ٹرین میں فائرنگ کرنے والے آر پی ایف جوان کو سخت سزا ہو۔
جلگاؤں کے مسلمانوں نے ضلع کلکٹر کو سونپا محضر۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) بھارت جمہوری ملک ہے اور یہاں مختلف شعبوں کے ذریعے مختلف خدمات و کام انجام دۓ جانے کے لئے مختلف شعبوں کی تشکیل کی گئی ہے جس میں اندرونی و بیرونی تحفظ امن و امان کے قیام کو بہت بڑی اہمیت و درجہ دیا گیا ہے اس مقصد کے حصول کے لئے فوج اور محکمہ پولیس کا قیام کیا گیا ہے تاکہ اندرون ملک و سرحد پر بھی امن و امان رہے اسی امن و امان کی تشکیل کے مقصد کی ذمہ داری پر تعینات چیتن سنگھ نامی آر پی ایف جوان نے اپنی سروس رائفل سے تین اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسافرین و اپنے ہی ساتھی جو پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتا تھا اس طرح ان چار بے گناہ لوگوں کو قتل کر ڈالا اتنا ہی نہیں تو قتل کے بعد ایک مخصوص سیاسی جماعت کو ووٹ دینے اور مخصوص مزہب کی حمایت کرنے والا بیان بھی دیا جس کے سبب ملک کے عوام میں سخت ناراضی غم و غصّہ کے ساتھ خوف و ہراس کا بھی ماحول نظر آرہا ہے اس حرکت سے قومی یکجہتی امن و امان کا خطرہ نظر آرہا ہے اس سنگین جرم کی پاداش میں اس قاتل پر سخت سے سخت کاروائی کۓ جانے اور اس کے لئے خصوصی فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جانے کا مطالبہ ضلع کلیکٹر کی معرفت صدر جمہوریہ ہند سے ایک میمورنڈم کے ذریعے کیا گیا تاکہ لوگ اس سے عبرت حاصل کریں اور دوبارہ اس طرح کا حادثہ نہ ہو بائے اس موقع پر سنی جامعہ مسجد کے صدر ایاز علی سید،رضا مسجد کے صدر اقبال وزیر شیخ ،احمد ٹھیکہ دار ،ناظم پینٹر،شکور بادشاہ حاجی رفیق وغیرہ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں