بی وائی ایف کی جانب سے مفت الیکشن کارڈ کیمپ کا کامیاب انعقاد
ایک دن میں 700 سے زائد الیکشن کارڈ بنا کر قائم کیا نیا ریکارڈ
جلگاؤں: بی وائی ایف (برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں) کی جانب سے اتوار 6 اگست 2023 کو عظیم الشان مفت الیکشن کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ بی-وائی-ایف- شہر جلگاؤں میں اپنی فلاحی، سماجی، کاموں کی بنیاد پر اپنا ایک اہم اثر بناتا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر طلبہ و نوجوان اس عظیم تنظیم میں جوک در جوک شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ کیمپ کے موقعہ پر بی-وائی-ایف- صدر شیبان فائز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جمہوریت میں عوام کے لیے سب سے اہم ان کا ووٹ ہے۔ جمہوریت ایک ایسا نظام ہے جس میں عوام کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کے لیے ہوتی ہیں۔ عنقریب الیکشن کا ایک سیلاب امڈنے والا ہے اور اب بھی بڑے پیمانے پر مسلم سماج کی ووٹنگ کے معاملے میں اندراج کی بڑی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اسی کے چلتے بی وائی ایف نے یہ قدم اٹھایا ہے کہ شہر جلگاؤں میں زیادہ سے زیادہ افراد کے نام الیکٹرال لسٹ میں شامل کرایا جائے تاکہ مسلمانوں کی ایک مضبوط نمائندگی بڑے پیمانے پر سامنے ائے۔اس کیمپ میں کل اٹھ ماہر افراد موجود تھے جنہوں نے بڑی ہی خوش اسلوبی کے ساتھ عوام الناس کے نئے الیکشن کارڈ اور الیکشن کارڈ میں درستی کر کے دی جن میں عرفان بھائی ،راشد بھائی ،رضوان بھائی، سمیر بھائی, عبداللہ بھائی ,فیضان بھائی, سفیان بھائی اور شعیب بھائی موجود تھے۔ اسی کے ساتھ ساتھ تنظیم کے نائب صدر اکرم دیشمکھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پورے شہر میں 'ہر گھر متدان مہم' کی عنقریب شروعات کا اعلان کیا نیز یہ کہا کہ تنظیم پورے شہر میں ہر طرح سے طلبہ و نوجوانوں کی تعمیر وہ ترقی کا فریضہ انجام دیتی رہے گی کیمپ کے اس موقع پر بھی بی وائی ایف سیکرٹری عمر فاروق سپریم کالنی یونٹ سیکرٹری عرفان شیخ بی وائف جوائنٹ سیکرٹری صبور شیخ بی وائف سوشل میڈیا صدر رضوان شیخ کے ہمراہ بی وائف کے جی این یونٹ سے سفیان شیخ فردین خان فیضان شیخ ندیم شیخ توحید بھائی عبدالرحمن بھائی قاسم بھائی توفیق بھائی سمیر بھائی وغیرہ حضرات پیش پیش تھے۔بی وائی ایف کے اس کامیاب الیکشن کارڈ کیمپ میں خصوصی طور پر مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر اور شہر جلگاؤں کے نامی گرامی انگریزی کے استاد جناب احمد سر صاحب کی خصوصی مدد تائید و نصرت فاؤنڈیشن کو حاصل رہی فاؤنڈیشن کے اس اہم کام کو ضلع جلگاؤں کے سرکاری دفاتر کے سامنے رکھنے میں سر کا ایک اہم رول رہا اسی کے ساتھ ساتھ منیار برادری کے ضلع صدر اور مسلم عید گاہ و قبرستان جلگاؤں کے جنرل سیکرٹری فاروق شیخ صاحب ، سکلگر فاؤنڈیشن کے صدر انور سکلگر، اجمل شاہ سر ، سلیم نامدار ، عبدالشکور دیش پانڈے ، ساجد سر ملت ، ساجد سر پہور ، حمید جناب ، انیس بھائی، قاسم عمر ، عادل بھائی، شاہنواز بھائی، وغیرہ حضرات موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں