صحافیوں کے تحفظ حقوق و مطالبات کے لئے وائس آف میڈیا کے ریاست بھر میں آندولن ۔۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) صحافیوں کی جانب سے ان کے دیرینہ مطالبات جو ریاستی و مرکزی حکومتوں کی طرف سے بآسانی حل کۓ جاسکتے ہیں مگر پھر بھی نظر اندازکا شکار ہوکر التواء میں پڑے ہیں ان مطالبات کو حکومت جلد از جلد مکمل کرے کے لئے صحافیوں کی تنظیم وائس آف انڈیا نے پھر رواں کرتے ہوئے ریاست مہاراشٹر بھر میں ٢٨ اگست کو ضلع کلیکٹر آفس ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس و تحصیل آفس کے سامنے یک روزہ دھرنے آندولن کرکے پھر اپنے مطالبات سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ جن صحافیوں کی دس کالا خدمات ہوگئ ہے انہیں ایکریڈیشن کارڈ دیا جائے ریاستی انفارمیشن ڈایریکٹریٹ کی جانب سے ریاستی حکومت پورٹل تیار کرکے جن صحافیوں نے صحافتی ڈپلومہ ڈگری کورس کۓ ہیں انہیں بحیثیت صحافی سند دی جاۓ جس طرح بار کونسل وکلاء کو دیتی ہے سرکاری اشتہارات میں بہت سارے اخبارات نظر انداز کیے جاتے ہیں مخصوص زبان و علاقہ کے اخبارات کو ہی سرکاری اشتہارات دۓ جاتے ہیں اسے ختم کرکے تمام اخبارات کو برابر اشتہارات ملے کی پالیسی عمل میں لائی جاۓ۔ صحافیوں کے لئے علیحدہ کارپوریشن بنایا جاۓ اور اس کے توسط سے صحافیوں کے بچوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہمی میں تعاون کیا جاۓ گزشتہ کئ برسوں سے صحافیوں کو سرکاری اعزازات نہیں دۓ گیۓ وہ دۓ جاۓ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے صحافیوں کو ٢٠ہزار روپیہ وظیفہ و ٹی وی ریڈیو سوشل میڈیا پر خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو شرمک پترکار کے درجات کا اعلان کیا ہے اس کا جی آر فوری جاری کیا جاۓ مسائل کے حل کے لئے غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جاۓ سوشل میڈیا کو بھی اشتہارات دۓ جاۓ ۔ جن صحافیوں نے دو سال خدمات دی ان کا اور ان کے اہل خانہ کی انشورنس پالسی جاری کرنے کی پالیسی بنائی جاۓ وغیرہ مطالبات کا میمورنڈم ٢٧اگست کو ریاست بھر میں آندولن کرنے کے ساتھ ساتھ حکام کو دیا گیا جلگاؤں شہر میں بھی آندولن کرنے کے ساتھ جلگاؤں ضلع کلیکٹر آیوش پرساد کو ڈاکٹ شریف باغبان قومی صدر (مسلم ونگ) کی قیادت میں دیا گیا اس موقع پر مفتی ہارون ندوی (قومی صدر اردو ونگ تنظیم ھذا) ضلع صدر سریش اجین وال،امول دیشمکھ ،رویندر نوال،بابولال پٹیل ،پرکاش بورسے کیول شندے وجۓ واگھمارے،پروین پاٹل ،عقیل سید، عرفان سید،وغیرہ موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں