پولس اسپورٹس کلب کے مقابلوں میں اقرا بی ایم جین اردو پرائمری کی طالبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی)اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری اقرا بی ایم جین اردو پرائمری اسکول کی جماعت دوم کی طالبہ عنایہ عامل شیخ نےپولیس اسپورٹس کلب جلگاؤں کے زیر اہتمام منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں لیمو چمچہ دوڑ مقابلوں میں 200 طلباء وطالبات میں عنایہ عامل شیخ نے اول مقام حاصل کیا ۔ اس شاندار کارکردگی پر عنایہ عامل شیخ کو ضلع کلکٹر جلگاؤں کے دست مبارک سے ٹرافی، میڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔ اسکول کی جانب سے بھی صدر مدرس اسلم خان نے طالبا کو مبارکباد دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر معاون معلمہ رفعت بانوں ،شگفتہ شیخ ، جمیلہ شیخ ، صادق شیخ ،سید خورشید علی ،سمیرہ سید اور عرفان خان کے ساتھ موصوفہ کے والدین بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں