نودئے ودھیالیہ داخلہ امتحان "بی وائی ایف کی مشن ایڈمیشن"مہم۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مرکزی حکومت کے زیر انتظام جاری قومی سطح کی سی بی ایس ای پیٹرن کی اسکول جہاں جدید تعلیم مع طعام و قیام مفت فراہم کی جاتی ہے اس میں داخلہ کے لئے داخلہ امتحان کامیاب کرنا لازمی ہوتا ہے عام فہم میں لاعلمی ڈر خوف ذریعۂ تعلیم کا مسئلہ یا کسی اور بنیاد پر شہر سمیت ضلع جلگاؤں بھر میں مسلم طلبہ کا اس ادارے میں داخلہ نا کے برابر نظر آرہا ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کے نوجوانوں کی تنظیم بی وائی ایف جو ان دنوں فروغ تعلیم، حصول روزگار، حصول اسکالرشپ وغیرہ کے لئے کوشاں نظر آرہی ہے تنظیم نے سال رواں کے نودۓ ویدھیالیہ میں ٢٠٢٣-٢٤ داخلہ براۓ جماعت ششم کے لئے مہم داخلہ شروع کی ہے اس داخلہ مہم کے تحت اس کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اسکولس کے دورے کر کے طلباء ، سرپرست ،اساتذہ کرام، اسکول انتظامیہ کو یہاں داخلہ لینے ادارہ کی اہمیت وغیرہ بتاکر انکی یہاں داخلہ لینے سے متعلق رہنمائی و ذہن سازی کر رہے ہیں اس مہم کے تحت تنظیم نے شھر کی مختلف اسکولس جیسے میونسپل کارپوریشن ہائی اسکول نمبر ٢ مہرون ، ملت ہائی اسکول ،الحراء پرائمری اسکولس کے دورے کرکے اس کی اہمیت و افادیت کیندر پرمکھ قربان خان پٹھان ،پرنسپل عفیفہ شاہین، صدر مدرس شاہ کو بتاتے ہوئے آن لائن فارم بھرنے اور دیگر مراحل میں حسب ضرورت ہر ممکن تکنیکی تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر شیبان احمد نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی بہت بڑی مفت جدید و اعلیٰ تعلیم کی اسکیم گزشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے مگر افسوس ناک بات ہے کہ ہمارے بچے اس سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں اب ہم اس سے متعلق رہنمائی و ذہن سازی کرکے اس طرف عام سرپرستوں اور طلباء کو موڑنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم بھی اس اسکیم سے فیضیاب ہونے کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم بھی اچھے ادارہ میں حاصل کر سکے اس موقع پر سیکریٹری اکرم دیشمکھ، دانش احمد بھی موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں