وزیر گلاب راؤ پاٹل کا بھڑگاؤں میں متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے تعزیت اور دورہ
بھڑگاؤں کے واقعہ کی جتنی مذمت کی اتنی ہی کم ہے : ریاستی وزیر گلاب راؤ پاٹل
جلگاؤں : یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ملک اور مہاراشٹر کو اس واقعے سے سبق سیکھنا چاہیے۔ایسا یہ واقعہ ہے۔اسکی جتنی مذمت کی بہت کم ہے۔
اس واقعہ سے ضلع اور مہاراشٹر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔اس طرح کا اظہار خیال ریاست کے پانی کی فراہمی اور صفائی صفائی اور جلگاؤں ضلع کے سرپرست وزیر گلاب راؤ پاٹل نے بھڑ گاؤں تعلقہ کے گونڈگاؤں کے دورہ کے موقع پر کیا ۔
بھڑگاؤں تعلقے کے گونڈگاؤں میں گذشتہ دنوں ایک ۸ / سالہ معصوم بچی سے ۱۹ / برس کے ایک شخص کے ذریعے عصمت دری اور پھر پتھر سے سر پر وار کر قتل کردینے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے ۔اس واقعہ کی مذمت میں بھڑگاؤں کے کم و بیش ۷ / قصبوں میں کاروبار بند رکھا گیا تھا ۔مذمتی مارچ نکالا گیا ۔وہی پاچورہ کے ایم ایل اے کشور پاٹل نے اسمبلی مانسون اجلاس میں بھی اس واقعہ کی جانب ریاستی حکومت کی توجہ مبذول کرائی تھیں ۔
فی الحال ضلع کے نگراں وزیر گلاب راؤ پاٹل نے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات و بات چیت کی اور انہیں تسلی دی۔ بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس معاملے پر جلگاؤں ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بات ہوئی ہے کہ پولیس کی جانب سے۷ تا ۸ / دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ داخل کی جائے گی اور ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ آنے کی توقع ہے ۔
وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شیطانی رجحان کے حامل شخص نے ۸ / سالہ معصوم سے بدتمیزی کی، میں بحیثیت وزیر، ایم ایل اے کشور پاٹل (پاچورہ )، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں کہ ملزمان کو سخت سزا ملے اور بطور حکومت ہم سب متاثرہ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہا حکومت متاثرہ لڑکی کے خاندان کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن اولیت اس کو بات دی جارہی ہے جو غلط واقعہ ہوا ہے اس سے خاندان کو انصاف کیسے ملے گا۔اس موقع پر ایم ایل اے کشور پاٹل متاثرہ لڑکی کے والدہ ذاتی طور پر 50,000 کا عطیہ دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں