مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ پاسبان تعلیم کو ملی تاریخی کامیابی!
بال بھارتی نے پہلی سے بارہویں تک کتاب کی اشاعت کے لیے اجازت نامہ کیا تفویض!!!
مالیگاؤں :(نامہ نگار )درس و تدریس وہ فریضہ منصبی ہے جس کی ترسیل و اشاعت میں مصروف ادارے ہوں یا انفرادی اشخاص سب کے سب غار حرا میں نزول شدہ اولین وحی "اقراء "کی تفسیر بن کر جہل کے اندھیروں میں علم کی مشعلیں فروزاں کرتے ہوئے جہالت کے اندھیروں کو نیست و نابود کرنے کی کوشش میں ہمہ تن مصروف رہا کرتے ہیں. ایسے ہی اداروں میں پاسبان تعلیم کا بھی شمار کیا جاتا ہے جس کا اولین مقصد ہی دنیا میں علم و عمل کی ضو فشاں کرنیں بکھیرنا رہا ہے. قابل مبارکباد ہیں پاسبان تعلیم کے روح رواں شبیر شاکر اور دیگر اراکین جنھیں نصابی کتابوں کی طباعت و اشاعت کا فریضہ انجام دینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے. واقعہ کچھ یوں ہے کہ مالیگاؤں سے شائع ہونے والے پاسبان تعلیم کی پبلیکیشنز اسٹابلشمینٹ پاسبان ایجوکیشنل پبلیکیشنز کو حکومت مہاراشٹر کے زیر اہتمام جاری ادارے مہاراشٹر بیورو آف ٹیکسٹ بک اینڈ کیوریکلم ریسرچ ،پونے المعروف بال بھارتی نے پہلی سے بارہویں تک بک اشاعت کے لیے اجازت نامہ ( پرمیشن سرٹیفیکیٹ) عطا کیا ہے . اس سرٹیفکیٹ کو بذات خود بال بھارتی کے ریاستی ڈائریکٹر شری کرشن کمار اور اکیڈمک آفیسر شری لمیے کے دست مبارک سے موصول ہوا یہ غالباً پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا سرٹیفکیٹ بال بھارتی کے کسی ڈائریکٹر کے ہاتھوں دیا گیا ہو.
یاد رہے پاسبانِ تعلیم پبلیکیشنز گزشتہ تین دہائیوں ماہر و تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی و تعاون سے امتحانی نقطہ نظر سے دہم اور دیگر جماعت کےاُردو میڈیم طلباء و طالبات کی حل شدہ پرچوں اور مختلف اقسام کی کتابیں اشاعت کرکے نیز سیمینار منعقد کرکے طلبہ و اساتذہ کرام کی رہنمائی کرتا آرہا ہے اور اب اردو میڈیم کے ساتھ ساتھ آسان و سہل زبان میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی اور تعاون سے انگلش میڈیم کے طلباء طالبات کی تعلیمی مطبوعات کے ذریعے رہنمائی کی تیاری جاری ہے جو ایک قابل تحسین قدم ہے. پاسبان ایجوکیشنل پبلیکیشنز کی تعلیمی مطبوعات اور خدمات کی تعلیمی حلقوں میں خوب سراہا جارہا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں