ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں جلگاؤں ضلع ٹیموں کا دو گولڈ میڈلز پر قبضہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آل مہاراشٹر انڈیاکا اسپورٹس کمپیٹیشن ٢کا حال ہی میں ناندیڑ شہر میں انعقاد ہوا تھا ریاستی سطح کے ان مقابلوں میں جلگاؤں ضلع کی انڈر ١٧ اور اوپن ان دونوں ٹیموں نے سینئر ایتھلیٹکس و ریاستی نائب صدر مرزا اقبال سر و اسپورٹس انسٹکٹرآصف سر کی زیر قیادت شرکت کرکے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کیں اور ٢ گولڈ میڈلز پر قبضہ جمایا اس شاندار کارکردگی پر ضلع جلگاؤں کے میدان کھیل میں جشن کا ماحول نظر آرہا ہے ان فاتح ٹیموں کا شہر میں سابق ایم ایل اے چندر کانت سونونے کے دست مبارک سے اعزاز کیا گیا اس موقع پر اعجاز ملک ،مرزا اقبال ،غنی میمن ،پرنسپل چاند خان ،پروین پاٹل مشتاق سالار موجود تھے ان ٹیموں کو آصف مرزا،شہباز شیخ، وسیم مرزا کی رہنمائی حاصل رہی کوچ کے فرائض فیضان کلیم نے ادا کۓ اس شاندار کارکردگی پر ضلعی صدر عبدالکریم سالار ،نائب صدر راجیش جادھو نے مبارکباد پیش کیں۔انڈر ١٧ ٹیم میں معاذ قاضی،شہباز شیخ ،محمد ابرار، لوید خان ،محتشم خان،فیضان شیخ ،شاقیب شیخ ،فرقان خان ،حمزہ خطری،طحہ خان عمر شیخ تو اوپن ٹیم میں مرزا آصف اقبال ،فیضان خان ،ادنان خان،عبید خان ،کاشف مرزا ،اویس شیخ،تنویر شاہ،حسان مرزا ،شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں