src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا ارشد مدنی نے مسلم طالب علم محمد التمش کو گود لے لیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 27 اگست، 2023

مولانا ارشد مدنی نے مسلم طالب علم محمد التمش کو گود لے لیا

 






مولانا ارشد مدنی نے مسلم طالب علم محمد التمش کو گود لے لیا




نئی دہلی : مسلم طالب علم محمد التمش کو جمعیتہ علماء ہند ( مولانا ارشد مدنی) نے گود لے لیا۔ اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کلاس روم میں موجود طلبا کو اپنے ہم جماعت مسلم طالب علم کو زور سے تھپڑ مارنے کیلئے کہتی ہے۔ خاتون ٹیچر کی اس غیر انسانی اور متعصبانہ حرکت کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ ملک میں بھی سیاسی رہنماؤں کے علاوہ عام لوگوں کی جانب سے بھی غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ وہیں جمعیتہ علماء ہند نے ایک قدم آگے بڑھ کر مسلم طالب علم محمد التمش کی کفالت کی ذمہ داری لی ہے۔



 جمعیتہ علماء ہند کے ایک وفد نے آج اتمش کے گھر پہنچ کر ان کے والدین سے ملاقات کی اور 7 سالہ مسلم لڑکے کی زندگی بھر تعلیم کا عملی خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا۔ مولانا مکرم علی قاسمی کنونیز مقامی جمعیتہ کے ساتھ آئے وفد نے جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے محمد التمش کو گود لینے کا اعلان کیا اور ٹیچر کی حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ جمعیت علماء ہند کے وفد میں مقامی علمائے کرام و اراکین موجود تھے۔ اتر پردیش کے مظفر نگر کے نیبا پبلک اسکول میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ٹیچر نے مسلم لڑکے کو ہوم ورک نہ کرنے پر ہم جماعت لڑکوں کی جانب سے طمانچے رسید کرنے کیلئے کہا۔ اس واقعہ کے وائرل ہونے کے بعد ہر گوشہ سے غم  و ۔غصہ کا اظہار کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages