ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سیکریٹری کی مالیگاؤں آمد ، رئیس شیخ کو مقامی پارٹی کارگزار صدر بنایا گیا
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
30 جولائی 2023 بروز اتوار کو ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے نیشنل سکریٹری سبرامنی آرومگم صاحب اور ریاستی سیکریٹری عارف خان صاحب مالیگاؤں دورے پر تشریف لائے ۔ پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہر مالیگاؤں کے مقامی ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ بہت سارے لیڈران اور سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں
صبح گیارہ بجے حبیب لانس میں ویلفیئر پارٹی مالیگاؤں یونٹ کے ذمہ داران کی جانب سے نیشنل سکریٹری صاحب کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران جنرل سیکرٹری صاحب نے کھل کر حاضرین کو کہا کہ ہماری سیاست میں عوامی خدمات ، خدمت خلق کو اولیت اور اہمیت دی جاتی ہے ۔ ہمیں گندی سیاست کی بدعنوانیوں کو ختم کر کے Value Based پالیسی کو اپنانا ہوگا ۔ ٹریڈ یونین قائم کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔ تا کہ مزدوروں کو برابر کا حق مل سکے اس کے علاوہ ہاسپٹل اور تعلیمی میدان میں بھی کس طرح کام کرنا ہوگا تفصیلی گفتگو کی ۔ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے INDIA الاینس میں بھی شامل ہونے کی کوشش جاری ہے ۔
پروگرام کے اختتام پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کے لئے رئیس شیخ کو کارگزار صدر کی ذمہ داری دی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں