ممبئی کے گلیکسی ہوٹل میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک،
ممبئی: ممبئی کے مشہور گلیکسی ہوٹل میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہوٹل میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بھیانک حادثے میں کل پانچ لوگ جھلس گئے ہیں۔ ہوٹل کی تیسری اور چوتھی منزل پر رات ایک بجے کے قریب آگ لگی۔ گلیکسی ہوٹل سانتا کروز ایسٹ میں واقع ہے۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ہوٹل سے پانچ افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ ان کی شناخت ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آگ تیسری اور چوتھی منزل پر لگی۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
سانتا کروز ایسٹ میں ومل گپتا روڈ پر پربھات کالونی میں واقع بی ایم سی دفتر کے نزدیک واقع گلیکسی ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ اس آگ میں پانچ افراد جھلس گئے۔ ان میں سے تین کی موت ہو چکی ہے۔ اس میں روپل کانجی عمر 25 سال، کشن ایم 28 سال، کانتی لال گوردھن ورا 48 سال فوت ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی شروع کردی۔ عمارت میں پھنسے لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔ ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔ فائر بریگیڈ کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق آگ تقریباً 1:17 بجے لگی تھی۔ آتشزدگی کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی۔
وہیں فائر بریگیڈ کے مطابق الفا وکھریا 19 سال اور منجولا وکھریا 49 سالہ زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اس آگ میں بجلی کی تاریں، اے سی سسٹم، پردے، فرنیچر جل گیا ہے۔ آگ تیسری منزل کمرہ نمبر 103 اور 203 میں لگی تھی۔ آگ لگنے سے دیگر سامان بھی جل گیا۔ اس کے علاوہ آگ چوتھی منزل تک بھی پہنچ چکی تھی۔ دریں اثناء آگ لگنے کی اصل وجہ تادم تحریر سامنے نہیں آسکی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں