تانبہ پورہ کے گھروں میں بھر آیا پانی۔ شہر کارپوریشن و ہائی وے اتھارٹی سے بھرپائی کا مطالبہ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)۔حال ہی شہر کے تانبہ پورہ علاقے میں ہوئی مختصر سی بارش کے سبب یہاں کی پانچ گلیوں کے تقریباً ١٢٥مکانات میں ٤سے٥فٹ پانی بھر آیا جس کے سبب یہاں مکینوں کو ذہنی جسمانی و معاشی پریشانی و نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے لئے ذمہ دار شہر کارپوریشن و نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین و افسران ہیں اس بناء پر اسے قدرتی آفات نہیں بلکہ انسانی آفات میں شمار کیا جانا چاہئے اس وجہ سے حکومت شہر کارپوریشن و نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اسکے حرجانہ کی صورت میں فی کس ٥٠ہزار روپیہ اس جھونپڑی کے ساکنان کو ادا کرے کا مطالبہ ایک وفد نے ضلع کلیکٹر سے کیامطالبہ میں وضاحت کی گئی انسانی غلطیوں کی نشان دہی کی گئی ہے کہ کس طرح نالے کے پانی کی سمت تبدیل کی گئی پانی کس طرح روکا گیا، ہائی وے سے زیر زمین نالے اور اس کے پائپ کی صفائی نہیں کی گئی ان اسباب سے اس جھونپڑی میں رہنے والی غریب عوام کا نقصان ہوا ہے اس لیے انہیں حرجانہ دیا جائے ساتھ ہی متعلقہ ذمہ دار جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کی ہے ان پر بھی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسی غلطیوں سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر منیار برادری کے ضلع صدر فاروق شیخ ،متین پٹیل ،وسیم شیخ ،عیسی شیخ ،امجد خان ،مظہر پٹھان ،فیروز شیخ ،پراگ کوچورے،کماری دھارا ٹھککر،وغیرہ تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پرویں مہاجن کو دیۓ گۓ اس میمورنڈم کی نقول وزیر اعلی ریاست مہاراشٹر ،شہر ترقیاتی وزیر ،کارپوریشن میٹر،ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ،پولس سپرٹنڈنٹ آف جلگاؤں ڈسٹرکٹ کو دی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں