src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یونائیٹڈ جپسم کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اقراء کالج میں نو منتخب انچارج پرنسپل، وائس پرنسپل کا اعزاز و استقبال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 20 جولائی، 2023

یونائیٹڈ جپسم کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اقراء کالج میں نو منتخب انچارج پرنسپل، وائس پرنسپل کا اعزاز و استقبال

 







یونائیٹڈ جپسم کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے اقراء  کالج میں نو منتخب انچارج پرنسپل، وائس پرنسپل کا اعزاز و استقبال





  



جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری ایچ جے تھم کالج آف آرٹس ایند سائنس کے اسپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر چاند خان کو حال ہی میں کالج کے انچارج پرنسپل  کے عہدے پر ترقی دی گئی موصوف گزشتہ دو دہائیوں سے ذیادہ طویل عرصہ سے ادارہ میں درس تدریس کی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں انہی کے ساتھ کیا  شعبہ علم سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ اور شعبہ نباتات ( باٹنی) کے پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان کو بھی وائس پرنسپل کے عہدوں پر ترقی دی گئی اس ضمن میں جلگاؤں کے محنت کش احباب کی تنظیم "یونائیٹڈ جپسم کنٹریکٹر اسوسی ایشن "کی جانب سے خصوصی تہنیت پیش کی گئی۔ساتھ ہی ایجوکیشن  سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار کا بھی استقبال کیا گیا۔



 اس موقع پر اسوسی ایشن نے  صدر موصوف و نو منتخب انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان وغیرہ سے قوم کے تعلیمی مسائل اور دیگر  معاملات بھی پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر تنظیم یونائیٹڈ جپسم کنٹیکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی پاشا، مشیر عزیز پاشا، رکن بلال خان، سیکریٹری راجو  پاشا، عفت پاشا، مختار  پاشا، ببلو  پاشا، برکت بھائی ، اسلام خان، اقبال پاشا وغیرہ موجود تھے۔



تصویر میں : ڈاکٹر چاند خان کو گلہائے تہنیت پیش کرتے ہوئے تنظیم کے صدر و دیگر رفیقان ،کالج کے اساتذہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages