شہر مالیگاؤں میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کا دہرا معیار ایک لمحۂ قکریہ
چوری تو چوری ہے۔۔۔۔۔۔چاہے 20 ہزار کی ہو یا 27 لاکھ کی۔۔۔۔
✒️اعجاز شاھین مالیگاؤں
افسوس صد افسوس شہر عزیز مالیگاؤں میں آپسی اتحاد کا خاتمہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پچھلے کئ سالوں سے کچھ فرقہ پرست لوگ فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے میں لگے ہوئے ہیں ۔
معاملہ چاہے 12 نومبر کا ہو یا گڑھ کی یاترا کے دوران فساد بھڑکانے کا ہو ، پھر ایم ایس جی کالج کا معاملہ ہو یا بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کی زہر افشانی جلسے جلوس کا ہو ۔ ہر مرتبہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا معیار اور رویۓ پر عوام و خواص کو کچھ اور سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
ہماری مضبوط قیادت آج قول و فعل میں تضاد اور آپسی اختلافات کی بنا پر بہت زیادہ کمزور دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی شخص مایوس اور شرمندہ نظر آ رہا ہے ۔
گزشتہ ہفتے شہر مالیگاؤں کی کھلے عام غنڈہ گردی ، منشیات کی بڑھوتری ، چوری ، ڈکیتی ، دن دہاڑے اور رات میں اندھیروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل وغیرہ چھیننا جیسے جرائم بہت زیادہ بڑھ جانے سے عوام وخواص میں بے چینی اور ڈر کا ماحول بڑھ گیا ہے
ایسی شکایت لے کر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا مالیگاؤں یونٹ کے مقامی ذمہ داران مالیگاؤں سٹی پولیس اسٹیشن کے DYSP تگبیر سنگھ سندھو صاحب سے خصوصی ملاقات کی اور شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو لے کر ہم سب شہریان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔DYSP صاحب نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے P I کو ہمارے سامنے دن و رات میں پیٹرولنگ بڑھانے اور جرائم پر کس طرح سے روک تھام ہونی چاہیئے اس کی تاکید کی ۔ مگر جس محمد علی روڈ فارمیسی کالج کے سامنے دودھ ڈیری پر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پترا کاٹ کر ساز وسامان اور پیسے غریب شخص کا تقریباً 20 ہزار کی چوری پر کوئی خاص ایکشن نہیں لیا گیا اور تین چار دن بعد وہی محمد علی روڈ کے سینٹر میں 27 لاکھ کی چوری ہو جاتی ہے ۔ تب جاکر پولیس ڈیپارٹمنٹ کا عملہ ، سرکردہ شخصیات اور سوشل میڈیا ، الکٹرانک میڈیا کے لوگ نظر آتے ہیں مگر سراغ کہاں تک لگایا گیا اور چور پکڑا گیا یا نہیں ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا
غریب عوام کی شکایتوں ، پریشانیوں پر اگر اب بھی توجہ دی جائے تو شاید لاکھوں کے نقصان اور بے جا شرمندگی سے بچا جا سکتا ہے ۔ اب بھی ہمیں مذید متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ شکریہ






کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں