کے کے گرلز کے شعبہ "اکو کلب " کے زیر اہتمام شجر کاری.
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول کے شعبہ "اکو کلب"سے زیر اہتمام محکمہ، جنگلات، تعلیم و ضلع انتظامیہ کے ہدایات ناموں اور رہنمائی کے مطابق شہر کی نو آبادی عثمانیہ پارک میں صدر معلمہ تنویر جہاں شیخ کی زیر نگرانی شجرکاری کی گئی اس موقع پر شعبہ کی اراکین طالبات و ذمہ دار اساتذہ کرام نازیہ شیخ، ثمینہ شیخ ،شکیلہ شیخ ،جمیلہ شیخ و لئیق احمد شاہ موجود تھے جن علاقوں میں شجر کاری کی گئی۔وہاں کے ساکنان کو شامل کرتے ہوۓ ان پودوں کے تحفظ،نگرانی کی ہدایات دیتے ہوئے نئی بستی میں شجرکاری کی اہمیت بھی بتائی گئی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں