سائنس سینٹر آف مالیگاؤں کی جانب سے سائنس اور میتھس مضامین کا شاندار ورکشاپ.
قدیم الیام سے اپنی بے لوث خدمات انجام دینے والا ادارہ سائنس سینٹر اپنی گوناگوں خصوصیات کے لیے نہ صرف مالیگاؤں بلکہ پورے مہاراشٹر میں اپنی شناخت آپ رکھتا ہے اور اس ادارہ کا خاصہ رہا ہے کہ تعلیمی میدان میں اسکولوں کو مدد ہر طرح کی گائیڈ لائن فراہم کی جائے جس سے نونہالانِ میں دینی تعلیمات کے سائنسی نظریات بھی پروان چڑھے اور اسی ضمن ایک باوقار تقریبِ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر مالیگاؤں کی تمام ہی اسکولوں سے سائنس اور ریاضی مضامین سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی جن کی تعداد 50 سے 60 رہی جو کہ ایک کامیاب ورکشاپ کی کامیابی کی ضمانت بنی اساتذہ کی شرکت اس بات کی غماز رہی کہ میتھس اور سائنس کے اساتذہ اپنی اپنی اسکولوں میں الحمد للہ کتنے متحرک اور حاذق ہیں، اس پورے ورکشاپ کی خوبصورتی اور کڑی سے کڑی جوڈ دینے والی نظامت کے فرائض ایس ایم خلیل ہائی اسکول کے فعال معلم عالی وقار مختار سر نے کی جبکہ غرض و غایت کو مشفق و مہربان اور لسانِ شریں گفتار سوئس ہائی اسکول فعال معلم عبدالحفیظ سر نے بیان کیے. نشاط گرلس ہائی اسکول و سائنس سینٹر کے فعال رکن عتیق فاروق سر کی صدارت میں یہ شاندار ورکشاپ ہوا جس کے خطبہ صدارت میں آپ محترم نے 1989 سے احسن طریقے سے جاری سائنس سینٹر کی خدمات کا احاطہ کیا اور مزید گفتگو دراز کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھویں تا دسویں جماعت کے نصاب کا ہفتہ وار ماہانہ، اود سالانہ منصوبہ بندی کا خاکہ چارٹ وائز سائنس سینٹر کی جانب سے آج بھی تیار کیا جاتا ہے جو کہ اساتذہ و اسکولوں کو فراہم کیا جاتا ہے ساتھ ہی ساتھ امسال سائنس جرنل اور Activity میں کچھ جدت دیکھنے کو مل سکتی ہے جسے ہر سال کی طرح نہایت کم قیمت پر دستیاب کیا جائے گا. سائنس سینٹر نے حرف سپاس گزاری میں یہ کہا کہ اب تک الحمد للہ تمام ہی اسکولوں کا ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ کا ساتھ رہا ہے اور انشاء اللہ تعالٰی آگے بھی ہوگا اختتامی تقریب کے حصے میں جمہور ہائی اسکول کے استاذ عالی وقار اعجاز سر نے اپنے دلنشیں انداز میں شریکِ تقریب کا شکریہ ادا کیا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں