کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں "یوم چیتا" کا انعقاد ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں شعبہ ٢٩جولائ یوم چیتا کا انعقاد نیشنل گرین کارپس کے شعبہ اکو کلب کے زیر اہتمام پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر موصوفہ نے جنگلی جانوروں سے متعلق عوامی غلط فہمیوں کو رد کرتے ہوئے ان کی اہمیت اور یہ جانور کس طرح ہمارے ماحول کا تحفظ کرتے ہیں اور کس طرح ہمارے معاون ہیں اس سے متعلق رہنمائی کی ساتھ ہی ان جانوروں کی گھٹتی آبادی پر افسوس ظاہر کیا۔بالخصوص چیتا کس طرح ہمارے لئے فائدہ مند اس سے متعلق معلومات دی اس موقع پر جمیلہ شیخ نازیہ شیخ نے بھی چیتا اس جانور سے متعلق رہنمائی کیں لئیق احمد شاہ، مشتاق بہشتی اور کلب کی اراکین طالبات نے کامیابی کے لئے کوشش کیں اس موقع پر طالبات کو "جنگلی جانوروں کی کہانی تصویروں کی زبانی" بیان کی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں