مہاراشٹر میں اگلے 24 گھنٹے میں ہوگی موسلا دھاربارش، آئی ایم ڈی نے ان علاقوں کے لیے کیا ریڈ، اورینج اور یلو الرٹ جاری
ممبئی: پورے مہاراشٹر میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ممبئی، مضافاتی علاقوں، رائے گڑھ-کوکن سمیت کئی حصوں میں مسلسل تیز بارش ہو رہی ہے۔ دوسری طرف کلیان، ڈومبیولی، امبرناتھ، مہاڑ، کھیڈ، چپلون وغیرہ جیسے علاقے بارش کے پانی سے گھرے ہوئے ہیں۔ وہی بارش کے باعث ریلوے اور سڑکوں کی آمدورفت میں بھی خلل پڑا ہے۔ جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر محکمۂ موسمیات نے ایک بار پھر وارننگ جاری کر دی ہے۔
محکمۂ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں موسلادھار سے بہت بھاری بارش ہوگی اور اس کی وجہ سے ریاست کے کچھ حصوں کے لیے اورنج اور ریڈ اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رائے گڑھ، رتناگیری، مہابلیشور، پونے، لوناولہ اور گھاٹ مٹھ میں بھاری بارش ہوگی۔ ان 5 علاقوں میں آج شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ اسی لیے شہریوں کو موسم کی پیشن گوئی کے بعد ہی باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریں اثناء مغربی مہاراشٹر، ودربھ، شمالی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں شدید بارشو کی وجہ سے ندیوں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہونے سے کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شدید بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ضلع کلکٹروں سے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کرنے کو کہا ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے مہاراشٹر کے موسم کے حوالے سے کچھ پیشین گوئیاں کی ہیں۔ اس کے مطابق 20 جولائی کو تھانے، پالگھر، رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کو اورینج الرٹ دیا گیا ہے۔ ممبئی کو یلو الرٹ دیا گیا ہے۔ اس لیے ان تمام مقامات پر آج بھی بارش جاری رہے گی۔ ان تمام مقامات پر آج صبح سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے رائے گڑھ، رتناگیری اور پالگھر اضلاع میں ندیوں میں سیلاب آگیا ہے۔
رائے گڑھ ضلع کے مہاڑ قصبے کے رتناگیری گاؤں میں ندی کا پانی شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ اگلی صورتحال کا انحصار اس بات پر ہے کہ بارش آج رات تک کیسی رہتی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کو چپلون اور رائے گڑھ میں تعینات کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں