منی پور میں خواتین کے ساتھ ہوئی بربریت کی جلگاؤں میں مذمت۔
"رویش کمار کے سر سے ملایا سر" معذور نوجوان نے دیا محضر۔۔۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) گزشتہ ڈھائی ماہ سے منی پور کے حالات بے انتہاء خراب چل رہے ہیں وہاں ہورہی ظلم و زیادتیوں کے شعلے تھم بھی نہیں پاۓ کے وہی حیوان صفت شیطانی گروہ کے سردار جو بظاھر تو انسانی ڈھانچے میں نظر آرہے ہیں مگر ان ذہنی مریض مردوں نے دو خواتین کے ساتھ وہ بربریت کی کہ انسانیت شرمسار ہوگئ اس انسانیت سوز حادثہ کو دیکھ کر ہر انسان ششدر رہ گیا اس پر روش کمار نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی کہ "اب تو کچھ بولوں" اس کے جواب میں جلگاؤں شہر کی اقلیتی طبقات کی مختلف سماجی فلاحی سیاسی تنظیموں نے مثبت اقدام بڑھاتے ہوئے ان کی آواز سے آواز ملائ اور ضلع کلیکٹر کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو محضر کے ذریعہ مطالبہ کیا کہ غنڈوں بدمعاشوں کے گروہ اور منی پور کے وزیر اعلیٰ پر بھی سخت کاروائی کۓ جانے کا مطالبہ کیا یہ محضر معزور نوجوان مجاہد خان کے ہاتھوں سے ڈپٹی کلیکٹر شریمتی شوبھانگی بھاردے کو دیا گیا اس موقع پر ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،معزور تنظیم کے مجاہد خان ،این سی پی اقلیتی سیل کے مقامی صدر امجد پٹھان ، مہاراشٹر اسٹیٹ یوتھ کانگریس کے سیکریٹری سچین بابا دیشمکھ ،انور خان صیقلگر ،کل جماعتی تنظیم کے صدر سید چاند،اختر شیخ ،مرکز فاؤنڈیشن کے وسیم شیخ ،صدام فاؤنڈیشن کے طاہر شیخ،و ذوالقرنین ،بی وائ ایف کے صدر شیبان احمد ،عبدالروف شیخ ،رفیق شیخ ،مسلم کالونی کے جاوید سلیم
ایس آر شیخ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں