src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اے سی سی اے امتحان میں مالیگاوں کے حافظ انصاری مطیع اللہ ضیا اللہ نے شاندار کامیابی حاصل کی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 18 جولائی، 2023

اے سی سی اے امتحان میں مالیگاوں کے حافظ انصاری مطیع اللہ ضیا اللہ نے شاندار کامیابی حاصل کی



 


اے سی سی اے امتحان میں مالیگاوں کے حافظ انصاری  مطیع اللہ ضیا اللہ نے شاندار کامیابی حاصل کی




مالیگاوں  : 18 جولائی ، 2023  ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے بین الاقوامی امتحانات  میں مالیگاوں کے ہونہار حافظ قرآن طالب علم نے اس کورس کو مکمل کرکہ شاندار کامیابی  حاصل کیی ہے۔



انہوں نےیونیورسٹی آف  دی ویسٹ آف اسکاٹ لینڈ  میں  اے سی سی اے  امتحانات کے ایڈوانس ٹیکسیشن کے پرچے  کا آن لائن  امتحان پونہ سے  دیا تھا  جہاں انہوں نے شاندار نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین سمیت مالیگاوں کا بھی نام روشن کردیا ہے ۔




واضح رہے کہ یہ طالب نیاپورہ کے سلیم اللہ ماسٹر (سابق ہیڈ ماسٹر جمہور ہائی اسکول )کے پوتے اور کریم نگر کہ اسمعیل سیٹھ زری والے کہ نواسے ہیں۔



ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (Association of Chartered Certified Accountants) یا اے سی سی اے (ACCA) پیشہ ورانہ حسابداری یا اکاؤنٹنگ کی تنظیم ہے جو چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹ (Chartered Certified Accountant) کی تعلیمی سند اہلیت عطا کرتی ہے۔ جون 2014 کے مطابق اے سی سی اے عالمی حسابداری اداروں میں سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی تنظیم تھی ۔ اے سی سی اے کا ہیڈکوارٹر لندن میں ہے، جبکہ اہم انتظامی دفتر گلاسگو میں ہے۔ اس کورس کو دنیا کے ایک سو اسی(180) ممالک میں سرٹفائیٹ مانا جاتا ہے 


انصاری مطیع اللہ مالیگاوں کے پہلے طالب علم ہے جنہوں نے اس کورس میں کامیابی حاصل کی اور شہر مالیگاوں کو ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کئی ممالک میں روشن کیا ہے 


ان کی اس کامیابی پر  ان کو اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے ۔آمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages