src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 3 جولائی، 2023

 



تعزیتی نشست

حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمیؒ(صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی وفات  کا جو حادثۂ فاجعہ پیش آیا ہے حقیقت یہ ہے کہ اس دکھ اور درد کے موقع پر ہم سب تعزیت کے مستحق ہیں ،مولانا مرحوم نے تقریباً نصف صدی جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے پلیٹ فارم سے مختلف ملی اور قومی خدمات انجام دیں ،ایسی شخصیت کا اٹھ جانا ملت اسلامیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے ۔

مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے ۵؍ جولائی ۲۰۲۳ء ،بروز بدھ ، شام 7:30؍بجے مقام : الما لطیفی ہال ، صابو صدیق انجیئنرنگ کالج،شیفرڈ روڈ، بائیکلہ ممبئی۔ ۴۰۰۰۰۸ میں زیر صدارت مولانا مسعود احمد حسامی (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) ایک تعزیتی نشست منعقد کی ہے ،جس میں مقرر خصوصی حضرت مولانا سید ازہرمدنی (ناظم جمعیۃعلماء ہند)تشریف لا رہے ہیں۔آپ کے علاوہ شہر کی ممتاز سیاسی اور سماجی جماعتوں کے قائدین بھی مرحوم کو اپنا خراج عقیدت پیش کریں گے۔

     متعلقین ،جماعتی احباب اور قارئین کرام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی درخواست ہے۔ 

   (مولانا)حلیم اللہ قاسمی 

           جنرل سیکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages