اجیت پوار کو مذاکرات کے لئے دی گئی دعوت شرد پوار کی کوئی سیاسی چال تو نہیں ؟
ممبئی: اس وقت مہاراشٹر کی سیاست میں دھواں دار بلے بازی ہورہی ہیں. الزام تراشیوں کا سلسلہ عروج پر ہے. جہاں چچا بھتیجے ایک دوسرے کے مدمقابل ہے. ایسے سنسنی خیز ماحول میں اجیت پوار اور شرد پوار نے آج مایا نگری ممبئی میں ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ جب کہ اجیت پوار نے شرد پوار پر جم کر حملہ کیا اور اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ شرد پوار کی عمر سے لے کر سیاسی عزائم اور ریٹائرمنٹ تک بات کی۔ اس کے ساتھ ہی حمایت میں جمع ہونے والے تمام 32 ایم ایل ایز کو ممبئی کے تاج ہوٹل میں ایک ساتھ محفوظ رکھا گیا ہے۔ دوسری طرف اجیت پوار کے چچا شرد پوار نے بھی وائی بی چوہان سینٹر سے وہاں موجود تمام حامیوں سے خطاب کیا۔ شرد پوار نے کہا کہ اس وقت مہاراشٹر میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ اسے پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ شرد پوار نے کہا کہ آج کی میٹنگ ایک طرح سے تاریخی میٹنگ ہے۔ جس کا پورے ملک میں چرچا ہے۔ 23 سال پہلے وجود میں آنے والی این سی پی ریاست کے کونے کونے میں پہنچ چکی ہے۔ ہم نے نئے لیڈروں کو اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا کہ مہاراشٹر کی حالت کس طرح بہتر ہو اور ریاست کی ترقی ہو۔
آج عوام اور حکومت کے درمیان مکالمہ ختم ہو گیا ہے۔ اگر عوام کو کچھ غلط لگ رہا ہے تو اسے بدلنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے اس پورے معاملے پر بات چیت کے لیے بھتیجے اجیت پوار کو مدعو کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اجیت پوار9ی مذاکرات کے لیے آئیں گے؟
اجیت پوار نے اپنی تقریر میں اپنے چچا شرد پوار پر سب سے بڑا حملہ کیا۔ جس میں ان کے دل کا درد بھی چھلک پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے پیٹ سے جنم نہیں لے سکے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔
شرد پوار نے کہا کہ شیوسینا کا ہندوتوا ہم سب کے سامنے نظر آرہا ہے۔ یہ وک ہندوتوا ہے جو تمام ذاتوں کو ایک ساتھ لے کر چلتا ہے۔ بی جے پی کا کام صرف یہ ہے کہ سماج کے مختلف حصوں میں سماج دشمن چیزیں پیدا کرکے دراڑ پیدا کی جائے۔ جو گئے ہیں ان کی فکر نہ کریں۔ ہم ریاست میں ایک بار پھر نئے انداز میں اپنا کام کریں گے۔ شرد پوار نے کہا کہ جو لوگ آج بی جے پی کے ساتھ گئے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ختم ہو گئے ہیں۔ شرد پوار نے ایکناتھ شندے کا نام لئے بغیر کہا کہ میں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں ایسا وزیر اعلیٰ نہیں دیکھا۔ وہ جو دہلی کے اشاروں پر کٹھ پتلی کی طرح ناچ رہا ہے۔
شرد پوار نے کہا کہ ایک طرف انہیں گرو بھی کہا جاتا ہے اور دوسری طرف وہ مجھ پر الزام بھی لگاتے ہیں۔ چھگن بھجبل نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر آتے ہیں کہ اجیت پوار کی میٹنگ میں کیا ہو رہا ہے اور بعد میں وہ بھی حلف لینے نظر آئے۔ شرد پوار نے واضح کیا کہ پارٹی کا انتخابی نشان نہیں جانے دوں گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں