مولانا خالد اختر رشیدی صاحب کے ہاتھوں سیوک دینی انعامات و اسناد کی تقسیم
*حفاظت گروپ مالیگاؤں کی جانب سے حضرت مولانا خالد اختر رشیدی و سہیل ماسٹر صاحبان کا استقبال۔*
*یوں ہی نہیں یہ برگ و ثمر لہلائے ہیں*
*پیڑوں نے موسموں کے بہت دکھ اٹھائے ہیں*
*پل دو پل کی بات نہیں یہ نصف صدی کا قصہ ہے کے مصداق سیوک سوسائٹی نے مسلسل طبی،دینی،تعلیمی،سماجی،اصلاحی، میدان و سرکاری کاموں میں 18 سالوں سے بلا معاوضہ خدمات انجام دیتے ہوئے گذشتہ چھ سالوں سے سلسلہ سیوک دینی سوال و جواب مستقل مزاجی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اتنے طویل عرصے تک اتنی طویل فہرست کو جاری رکھنا جوئے شیر لانے کے برابر ہے مگر ان تمام ناممکن کاموں کو تسلسل کیساتھ انجام دینے والی سیوک سوسائٹی کی ٹیم قابل مبارک باد ہے اس قسم کا اظہار خیال سیوک سوسائٹی کی منعقدہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد سے انجمن دارالفلاح یتیم خانہ کے ناظم اعلی حضرت مولانا خالد اختر رشیدی صاحب نے کیا ۔ صدر موصوف کے ہاتھوں50 انعامات کیساتھ ساتھ مدرسہ قاسمیہ سے حافظ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے 8 حفاظ کرام کو سیوک سوسائٹی کی جانب سے توصیفی سند سے نوازا گیا۔ صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے اعلان کیا کہ افہام و تفہیم کیساتھ طئے پایا کہ انصاری رضوان سیوک کو مزید دیگر ذمہ داریاں دیتے ہوئے سیوک دینی سوال و جواب کا سلسلہ ماضی کی طرح خالد پپو صاحب کو سونپا گیا ہے تاکہ سیوک سوسائٹی کی خدمات کا دائرہ مزید وسیع ہو سکے ۔ اس باوقار تقریب میں حفاظت گروپ کے صدر محمد عارف نوری صاحب نے مولانا خالد اختر رشیدی صاحب کا اور سہیل ماسٹر کا والہانہ استقبال کیا ۔ پروگرام کا آغاز حافظ عزیزالرحمان تجویدی صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اختتام مولانا خالد اختر رشیدی صاحب کی دعا کیساتھ ہوا ۔ پروگرام میں محمد ابراہیم المعروف ویلکم ماسٹر، محمد عارف نوری، عبدالرشید مجددی،انصاری رضوان سیوک، کامران سنگھانیہ،عبیدالرحمان سیوک،خالد پپو،حافظ عزیزالرحمان تجویدی،یاسین عمر،عبدالرشید (موذن مدنی مسجد )،عطاءالرحمان،سہیل اقبال،عبدالکریم،صاحبان سمیت سینکڑوں قارئین نے شرکت کی*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں