src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> الحاج رؤف الدین شفیعِ الدین سیٹھ کا انتقال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 2 جولائی، 2023

الحاج رؤف الدین شفیعِ الدین سیٹھ کا انتقال

 





الحاج رؤف الدین شفیعِ الدین سیٹھ کا انتقال



جلگاؤں (  عقیل خان بیاولی) ساکلی تعلعہ بیاول کی تعلیمی سماجی سیاسی تاجر  ہمہ جہت شخصیت الحاج رؤف الدین شفیعِ الدین عرف رؤف سیٹھ کا ١ جولائی کی شب میں انتقال ہوگیا مرحوم نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی بیاول کے سابق اعزازی سیکریٹری، انجمن خیر الاسلام ایجوکیشن سوسائٹی ساکلی کے زیر انصرام،سر سید احمد خان ہائی اسکول و جونیئر کالج کے فاونڈر ممبر، ساکلی گرام پنچایت کے سابق ڈپٹی سرپنچ،و این سی پی کے ایکٹو عہدیداران میں سے تھے مرحوم کا شمار ضلع کی سنجیدہ و فعال شخصیات میں ہوتاتھا  فروغ تعلیم کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں اپنے آبائی وطن ساکلی جو بہت چھوٹا سا گرام پنچایت کا قصبہ ہے یہاں تین دہائیوں قبل تعلیمی ادارہ انجمن خیر الاسلام کے قیام میں مرحوم  کا کلیدی کردار رہا جو الحمدللہ آج جونیئر کالج بن چکا ہے،نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی بیاول جو نہ صرف ضلع جلگاؤں بلکہ ناسک ڈیویزنل بورڈ کا بڑا تعلیمی ادارہ ہے اس کے اعزازی جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر بھی خدمات انجام دیں این سی پی کے فعال عہدیداران میں ان کا شمار ہوتا تھا ان کے انتقال سے ضلع کے مختلف شعبہ جات میں جو خلا قیام ہوا ہے اس کا جلد پر ہونا مشکل ہے ۔ پسماندگان میں فرزندان، انور شیخ، اظہر شیخ، شہاب الدین شیخ کے ہمراہ ایک بڑا بھرا پرا خاندان ہے۔ تدفین مورخہ ٢جولائی بروز اتوار صبح ١٠ بجے ساکلی میں  ہونگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages