src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 21 جولائی، 2023

 





سیوک سوسائٹی اور جے اے ٹی کیمپس کے اشتراک سے پرآنت آفیسر کے ہاتھوں ووٹر لسٹ سینٹر کا افتتاح


مورخہ 20 جولائی 2023 بروز جمعرات ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس ان کولوبریشن اور سیوک سوسائٹی کے اشتراک سے انلارمنٹ آف اسٹوڈنٹس ان ووٹر لسٹ تھروگ الیکٹورل لیٹراسی کلب کا شہر مالیگاؤں کے پرانت آفیسر نتن سدگیر صاحب کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر موصوف نے ووٹر لسٹ کے لئے جاری خصوصی مہم سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے فارم نمبر 6 ، 8, 8a,اور فارم نمبر 7 کس طرح پر کیا جائے بچوں کو اور حاضرین پروگرام کو اس کی تفصیل بھی بتائی ۔ ساتھ ہی ساتھ جے اے ٹی کیمپس میں سیوک سوسائٹی اور جے اے ٹی کیمپس کے اشتراک سے جاری ہونے والے ووٹر لسٹ سینٹر کی سراہنا کی ۔ ابتداء میں محترمہ. ڈاکٹر سلمی میڈم نے مہمانان کا تعارف پیش کرتے ہوئے رسم گل پوشی ادا کی اور پرآنت آفیسر نتن سدگیر صاحب نائب تحصیلدار ہنڈورے صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ۔ پرنسپل ڈاکٹر ہارون سر اور عتیق سر نے بھی مختصر آ اظہار خیال کیا ۔صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے سیوک سوسائٹی کے پرچم تلے پندرہ سالوں میں ووٹر لسٹ سمیت کئے گئے دیگر سرکاری،سماجی،دینی،تعلیمی، کاموں کا خلاصہ پیش کیا ۔ اس باوقار تقریب میں پرآنت آفیسر نتن سدگیر صاحب، نائب تحصیلدار ہنڈورے صاحب، پرنسپل ڈاکٹر انصاری محمد ہارون محمد رمضان سر،عتیق سر، لیاقت سر، کوآرڈینیٹر محترمہ ڈاکٹر سلمی عبدالستار میڈم، محترمہ ڈاکٹر لودھی کنیز فاطمہ ایڈوکیٹ نیاز احمد ،سہیل ماسٹر، تحسین اشرف، انصاری مصعب، سجاد احمد، عطاء الرحمن، نیاز احمد صاحبان نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages