src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> بھساول میں جی این آر ایف دعوت اسلامی ہند کی جانب سے شجر کاری کی مہم ۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 8 جولائی، 2023

بھساول میں جی این آر ایف دعوت اسلامی ہند کی جانب سے شجر کاری کی مہم ۔

 






بھساول میں جی این آر ایف دعوت اسلامی ہند کی جانب سے شجر کاری کی مہم ۔



  جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) آلودہ ہوا اور بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر پوری دنیا میں گلوبل وارمنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر سماجی و مذہبی تنظیم دعوت اسلامی ہند اپنے سماجی شعبے GNRF غریب نواز ریلیف فاؤنڈیشن کے ذریعے ہر سال  ملک گیر پیمانے پر شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے ذریعے اب تک لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں،  امسال  بھی یہ مہم یکم جولائی سے پورے ملک  میں شروع  ہے، اس کے تحت بہ روز اتوار  ٨جولای کو بھوساول  شہر کے کھڑکا روڈ مسلم کالونی  اور عیدگاہ علاقوں میں بڑی تعداد میں  شجر کاری کی گئ جس  کا آغاز  بھوساول حلقہ انتخاب کے ایم ایل اے  سنجے وامن  ساوکرے۔کے دست سے  پودا لگا کر ہوا  وہی اس  میں سابق کونسلر حاجی شفیع پہلوان، عاشق خان، حاجی منا تیلی، سلیم پنجاری، صابر ممبر، عارف غنی، حاجی سلیم سیٹھ ،زبیر پٹھان، نانا پاٹل  کے ہاتھوں سے بھی درخت لگائے  گئے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے دعوت اسلامی کے قومی اراکین حاجی سلیم عطاری، ضلعی صدر زبیر عطاری، مقامی صدر شعیب عطاری، فرید شیخ، سعید عطاری، سید عمران، آصف عطاری، متین عطاری، خالد عطاری، حاجی شاکر یوسف خان ،حاجی تنویر، صابر ممبر،عمران برہان اور رفیق روشن نے محنت کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages