دیش کو دنگے سے بچاؤ ، ماحول کو سمجھو ، الیکشن قریب ھے : مفتی محمد ھارون ندوی
رضا ٹاور چوک ، بھساول میں ہزاروں جوانوں سے بہت ہی اہم خطاب
شیکھر این جی او بُھساول کی طرف سے ایک بھت ھی بڑا اور اہم قدم اٹھایا گیا ،شھر کے بڑے چوراہے پر ایک عظیم الشان اجلاس سابق وزیر محصول ،راشٹروادی کے قد آور نیتا ایکناتھ راؤ کھڑسے کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا ، جِس میں مقرّر خصوصی کے بطور مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور صحافی شعلہ بیان مقرّر حضرت مفتی محمد ھارون ندوی صدر جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کو مدعو کیا گیا تھا ، اِس پروگرام میں مفتی صاحب نے کہا کہ سب سے پھلے رب العالمین کے سب سے پہلے حُکم ،قرآنِ کریم کی پہلی آیت اقراء یعنی پڑھو پر پوری اترتی قوم لگ جائے ،تعلیم کے بغیر ترقّی کا کوئی تصور نہیں کیا جاسکتا ، روزہ نماز حج زکوٰۃ کا حُکم بعد میں آیا تعلیم کا حُکم اللہ نے سب سے پہلے دیا ، اِس لئے قوم اِس طرف پوری توجہ کریں اور پھر مُلک کے حالات پر بیباک بولتے ہوئے کہا کہ اب الیکشن بہت قریب ھے ،اب دنگے فساد کا ماحول بنایا جائے گا ،اب حضرت اورنگ زیب سے لیکر حضرت ٹیپو سلطان شہید کے نام پر بہی روٹیاں سینکھی جائیگی ،ستّہ کے لالچی ،کرسیوں کے حریص کُچھ بھی کرا سکتے ھیں ،اب ھم کو بہت ھی سنبھل کر پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہونگا ، ہمیں وہاٹساپ ، سوشل میڈیا کے ذریعے بھڑکایا ورغلایا جائیگا ،روڈ پر لانے کی کوششیں کی جائیگی اِس لئے میرے جوانو جذبات کے بجائے هوش و حواس سے کام لو اور باہر سے زیادہ اپنے اندر کے زہریلے سانپوں کو بھی پہچانو، ایسے بہت ھی اہم ترین خیالات اور نصیحتیں وائس آف میڈیا کے قومی صدر اور جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا ، اِس پروگرام کی صدارتی تقریر میں سابق وزیر محصول کھڑسے صاحب نے بھی مفتی محمد ھارون ندوی کی بات كو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ تعلیم تربیت پر توجہ دی جائے اور شیطانوں کی ناپاک پالیسی لڑاؤ اور راج کرو کو سمجھا جائے ،وہٹساپ پر آئی باتوں اور فوٹوز پر ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جائے ، یہ پروگرام شیکھر این جی او بھساول جناب رفیق شیخ اور اُنکی محنتی ٹیم کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا ،جِس میں تقریباً ۲۰۰ غریب مزدوروں کو حکومت کی جانب سے مِلنے والی سہولت یوجنا کے تحت مزدور کٹ اور ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی تقسیم کیے گئے ، مفتی صاحب اور کھڑسے صاحب اور آنے والے تمام مہمانوں نے رفیق شیخ کی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں دیں ۔ شیکھر این جی او تعلیم ، صحت اور سماجی رفاہی خدمات انجام دینے والی ایک بڑی تنظیم ھے ، اِس پروگرام میں شھر کی تمام سیاسی سماجی ملّی دینی شخصیات نے شرکت کی ، سابق شھر صدر شفیع پھلوان ، عاشق سیٹھ ، مولانا عبد الحکیم ، پاپا میمبر ، سعید میمبر ، یوسف بھائی ، اور بھی ذمےدار بڑی تعداد میں شریک رہے ، یہ پروگرام ایک تاریخی کامیاب پروگرام رہا ۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں