src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 26 جون، 2023

 





 بھارت میں بھی 'ویگنر گروپ'، مودی کو بھی پوتن کی طرح جانا پڑے گا، سامنا کے اداریہ میں بی جے پی پر بڑا حملہ




سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ سال 2024 میں کیا نتیجہ نکلے گا، اس کا فیصلہ ای وی ایم نہیں بلکہ عوام کریں گے۔ یہ مان بھی لیا جائے کہ پٹنہ میں اپوزیشن کے لوگ تصویر کھینچنے کے لیے اکٹھے ہوئے تو ان سے اتنا ڈرنے کی کیا وجہ ہے؟ کل تک جے پی نڈا اعلان کرتے تھے کہ اب کی بار بی جے پی 400 سے پار۔ اب شاہ کہہ رہے ہیں کہ ہم 300 سیٹیں جیتیں گے۔


ممبئی: ادھو ٹھاکرے گروپ کے شیو سینا کے ترجمان سامنا کے اداریے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا گیا ہے۔ سامنا کے اداریہ میں لکھا گیا ہے کہ پوتن کی طرح وزیراعظم مودی کو بھی اقتدار سے جانا پڑے گا۔ 'ویگنر گروپ' نے یہ فیصلہ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کیا ہے۔ اخبار نے اپنے اداریے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل امیت شاہ نے اپوزیشن کی اس میٹنگ کو محض فوٹو سیشن قرار دیا ہے۔ سامنا نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ آج پوٹن کے ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ پوتن کی طرف سے اپنی سہولت کے لیے تیار کی جانے والی فوج ویگنر گروپ نے ہی پوتن کے خلاف بغاوت کے کا علم بلند کردیا ہے۔ سامنا کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ روس میں پچھلے کئی سالوں میں ہونے والے انتخابات محض ایک دھوکہ تھا۔ پوتن کے آدمی دھاندلی کر کے الیکشن جیتتے رہے اور پارلیمنٹ پر قبضہ کرتے رہے۔ ہندوستان میں بھی یہی چل رہا ہے، اب لوگوں کے ذہنوں میں انقلاب کا جذبہ پیدا ہورہا ہے۔


شیو سینا کے ترجمان سامنا کے اداریے میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی نے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سے بازاری لوگوں کو اپنے گرد محافظ بنا دیا ہے۔ کل یہ لوگ پہلے نریندر مودی اور امیت شاہ پر حملہ کریں گے اور سڑکوں پر اتریں گے۔ پوتن کے معاملے میں یہی ہوا، پوتن کے خلاف بغاوت سے واضح ہوتا ہے۔ پوتن نے یہ رویہ ظاہر کیا کہ وہ ویگنر گروپ کی مسلح افواج کو روند ڈالیں گے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ کسی بھی آمر کے ذہن میں ایسی دہشت کبھی کبھی پیدا ہوتی ہے۔ پوتن ہو یا مودی، انہیں بغاوت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کچھ دن پہلے پٹنہ میں 17 بڑی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اپوزیشن کی اس میٹنگ کے بعد امیت شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اپوزیشن کے لوگ تصویریں لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ امیت شاہ نے کہا کہ چاہے کتنی ہی اپوزیشن پارٹیاں اکٹھی ہوجائیں۔ بی جے پی کو 300 سے زیادہ سیٹیں جیتنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ سامنا کے اداریہ میں شاہ کے اس بیان پر طنز کیا گیا ہے۔


سامنا نے لکھا ہے کہ امیت شاہ نے توقع کے مطابق جواب دیا ہے۔ ملک میں 'فوٹو پریمی' کون ہے؟ اسے روزانہ 140 کروڑ لوگ دیکھتے ہیں۔ تصویر اور مقبولیت کی راہ میں آنے والے لیڈران اور وزیروں کو کیسے دھکیل دیا جاتا ہے۔ وزیراعظم مودی کئی بار یہ دکھا چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages