src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں مہاراشٹر بھر میں پھر ہوئی سُرخرو - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 جون، 2023

حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں مہاراشٹر بھر میں پھر ہوئی سُرخرو

 


 



 حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں  مہاراشٹر بھر میں پھر ہوئی سُرخرو


مسلسل دوسرے سال بھی اسکول کو ملا گولڈن اسکول ایوارڈ، پرنسپل سید شگفتہ قادری کو ملا بیسٹ پرنسپل ایوارڈ



 الحمدللہ! سنّی دعوتِ اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں امسال 2023ء میں ایک مرتبہ پھر مہاراشٹر بھر اپنی تعلیمی، اور تقافتی شناخت قائم رکھنے میں سُرخرو ہوئی گذشتہ سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی انڈین ٹائلینٹ اولمپیاڈ کی جانب سے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کو گولڈن اسکول ایوارڈ تفویض کیا گیا اور *محترمہ سیّد شگفتہ قادری صاحبہ* کو بیسٹ پرنسپل ایوارڈ سے نوازا گیا اس مرتبہ اولمپیاڈ کے امتحان میں حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کی تین طالبات *زینب سیّد، اُمّ ایمن، شاہ علیزہ کلثوم* اسٹیٹ لیول کی ٹاپر رہیں اس مسرّت و شادمانی کے لمحات کو مزید روشن کرتے ہوئے *آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)* نے قلبی خوشی کا اظہار کیا اور اسکول ہذا کی اس شاندار کامیابی پر پرنسپل، ٹیچرس، اور ٹاپر طالبات کو مبارکباد پیش کیں اس موقع *محترمہ سیدہ شگفتہ قادری صاحبہ* نے بیسٹ پرنسپل ایوارڈ اور گولڈن اسکول ایوارڈ ملنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے قائد اور اسکول کے *چیئرمین مولانا سید محمد امین القادری صاحب* کی تربیت، شفقتوں کا نتیجہ ہے موصوف کی نصیحتیں ہمارے لئے کارآمد ثابت ہورہی ہے حضرت کی قیادت میں ہم اپنی کامیابی کا سفر اسی طرح قائم رکھیں گے اور ہم بارگاہِ رب کونین میں دعا گو ہیکہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب مصطفیٰ کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقہ و طفیل ہمارے قائد کو سلامت رکھے الحمدللہ ہمارے ٹیچرس بچّوں کی تعلیم و تربیت کے لئے بہت محنت و مشقت کرتے ہیں جس کے نتائج موقع بموقع نظر آتے رہتے ہیں اس شاندار اور عمدہ کامیابی پر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں، مجلسِ شوریٰ، مبلغین، معاونین، محبین اور تمام شعبہ جات سے منسلک احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازاـ


رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages