src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> غزل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 17 جون، 2023

غزل

 





غزل 


نام: واصف اقبال واصف 

تریاہی، مدھوبنی، بہار 

موبائل: 9971865467





تری صحبت میں جو گزری   وہی کیا زندگانی ہے

غموں نے دم کچل ڈالا جو ہے سہمی جوانی ہے


بہا جب خوں غلامی میں رہا یہ تن بدن جلتا 

اگر قسمت پلٹتی ہے تو قسمت آزمانی ہے


اتر کر سچ کے سانچے میں غلط پھر بھی غلط ہوگا 

غلط کو پھر غلط کہنے کی عادت خاندانی ہے


عداوت کو بھلانے میں رفاقت کو نبھانے میں

نہ اوّل کوئی ہے مجھ سے نہ میرا کوئی ثانی ہے


عجب وحشت کا عالم ہے ترے دورِحکومت میں

یہاں ہر سر پہ خنجر ہے یہ کیسی حکمرانی ہے


کرائے کا بسیرا ہے نہیں ذاتی مکاں واصف

کہ ہر شے عارضی ٹھہری یہ دنیا بھی تو فانی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages