مسجدوں کے پاس میں پٹاخہ پھوڑنا ، ڈی جے بجانا ناجائز اور برا مانا جاتا ہے مگر گندگی اور بدبودار کچروں کے ڈھیر لگانا* ۔۔۔۔
اعجاز شاھین مالیگاؤں
*اللہ اکبر کبیرا ۔۔۔ والحمدللہ کثیرا ۔۔۔۔۔ سبحان اللہ بکرۃ و اصیلا*
پاکی آدھا ایمان ہے ( الحدیث )
افسوس صد افسوس جس قوم و ملت کو سبق دیا گیا کہ پاکی و صاف صفائی آدھا ایمان ہے وہی قوم و ملت کے نام نہاد مسلمان گلی محلوں میں اتی کرمن ، گندگی کے بدبودار کچروں کے ڈھیر مسجدوں کے پاس بھی جمع کرنے سے گریز نہیں کرتے ۔
حالانکہ پٹاخے اور D J کے معاملے میں نمازی حضرات و دیگر لوگوں کو وقتیہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر ہفتوں بلکہ ہمیشہ اتی کرمن ، بدبودار کچروں اور گندگی سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لہذا بقرعید کے موقع پر خاص طور سے اور دیگر أیام میں شہر عزیز کی گلی محلوں اور مسجدوں کے پاس ہرگز گندگی نہ ہونے دیں اور امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت سے ایک باعمل مسلمان بن کر بقیہ زندگی گذاریں ۔
*بقرعید کی مصروفیات میں نماز جمعہ اور جمعہ کے دن کی خصوصی عبادات کا ضرور خیال رکھیں* ۔....... شکریہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں