کل ھند مجلس اتحادالمسلمین کے کارپوریٹر الحاج عبدالماجد کا ایک اور کارنامہ
شبیر نگر اور ایوب نگر کو ایکدوسرے سے جوڑنے والی اہم شاہراہ ایوب نگر مین روڈ کی جدید طرز پر پختہ تعمیر کا آغاز
صابر سیٹھ ریڈی میڈ والے کی صدارت میں منعقدہ باوقار افتتاحی تقریب
الحاج یونس عیسی صاحب کے ہاتھوں آغاز ، ڈیویزنل صدر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز کا خصوصی خطاب
”قیادت پر تنقید کی بجاۓ شہر کی تعمیر و ترقی و آٸندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لیۓ مختلف الخیال پارٹیوں کا اتحاد نہایت ضروری“ ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر خالد پرویز
مالیگاٶں (23 جون بروز جمعہ) کل ھند مجلس اتحادالملسلمین مالیگاٶں کے علمبردار خانوادہ یونس عیسی کے ہونہار چشم و چراغ ، جواں حوصلہ و جواں ہمت یوتھ آٸیکون کارپوریٹر الحاج عبدالماجد حاجی کی کوششوں سے امن پورہ ، شبیر نگر اور ایوب نگر کو جوڑنے والی مین روڈ کی جدید مشنریوں سے پختہ تعمیر کا آغاز شہر عزیز کے بابائے سیاست اور بزرگ سیاستداں الحاج یونس عیسی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ایک مختصر سی تقریب علاقے کی معتبر و معزز شخصیت صابر سیٹھ ریڈی میڈ والے کی صدارت میں منعقد کی گٸی ۔ جس میں مذکورہ علاقے کی مکرم و بااثر شخصیات موجود رہیں ۔
مقرر خصوصی الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے اپنے خطاب میں میں وارڈ میں *عبدالماجد حاجی کی کوششوں سے عوامی سہولیات کی فراہمی کا مفصل ذکر کیا اور ایک سنجیدہ پیغام دیتے ہوٸے عوام سے تعمیری سیاست کرنے والوں کا ساتھ دینے اور علاقہ واریت و برادری واد کرنے والوں اور اپنی گندی سیاست چمکانے کے لیۓ عوام کو زندہ باد مردہ باد کرنے اور نوجوانوں کی جوانیوں کا استصحال کرنے والوں کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کی ۔
کل ھند مجلس اتحادالمسلمین شمالی مہاراشٹر صدر نے اپنی مخاطبت میں مزید کہا کہ خانوادہ یونس عیسی 90 فیصد عوامی خدمت اور 10 فیصد سیاست کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر شہر کی سیاست میں رہ کر عوامی خدمات میں لگا ہوا ہے ۔ منتخب ہونے کے بعد ہم نے ایوب نگر جیسی پراٸیویٹ بستیوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کو اٹل امرت یوجنا کی گائیڈ لاٸن کے مطابق ہم نے کارپوریشن سے کروایا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ کارپوریشن کی میعاد ختم ہوٸے آج ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے پھر بھی وارڈ و علاقے کی ضرورت کو دیکھتے ہوٸے عبدالماجد حاجی نے کارپوریشن پرشاشک سے نماٸندگی کرتے ہوٸے 40 لاکھ کا خطیر فنڈ منظور کروایا اور ایوب نگر مین روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا ۔
شہر مالیگاٶں کی تعمیر و ترقی کی روشن امید الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے ”شہر مجلس اتحادالمسلمین“ اور خانوادہ یونس عیسی کی جانب سے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور وسیع ترین پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قیادت پر تنقید کرنے کی بجاۓ عوامی مساٸل کے حل کی فراہمی کے لیۓ شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ، روزگار کے نئے ذراٸع پیدا کرنے اور سماج و معاشرے کو ایک تعمیری فکر دینے اور نوجوانوں میں آفاقی شعور پیدا کرنے کے لئے مختلف الخیال نظریات و افکار کے حامل افراد و پارٹیوں کو ایکساتھ آنے کی ضرورت ہے ۔
عبدالماجد حاجی کے ذریعہ تعمیر شدہ سیلانی چوک کے انتہاٸی خوبصورت فاٶنٹین کے پاس منعقدہ آج کی اس تقریب میں حاجی قمرالدین ساٸیکل والے ، شمشیر بھاٸی ریڈی میڈ والے ، بسم اللہ بھاٸی پان والے ، جبار کامریڈ صاحب ، شریف پہلوان ، اقبال سیٹھ ، حافظ مشتاق صاحب ، افضل ٹھیکیدار ، رجو سر (بابا آر او) جابر سیٹھ ریڈی میڈ والے ، فتو چاچا ، رفیق حاجی کپڑے والے ، جابر سیٹھ (نیتاجی) ، ناصر بھاٸی ، پٹیل بھاٸی کرانہ والے ، بابو سیٹھ ، حاجی فاروق قریشی ، جاوید بھائی بیکری والے ، نبی بھاٸی ، امجد بھاٸی منڈپ والے ، جبار ہوٹل والے سمیت مجلس مالیگاٶں میڈیا سیل کے اہم ذمہ داران موجود تھے ۔
اس موقع پر ادارہ النسیم ، پپو پہلوان اور شریف پہلوان گروپ ، ادارہ ٹیپو سلطان ، ادارہ گلشن اور اہلیان محلہ کی جانب سے الحاج یونس عیسی صاحب ، ڈاکٹر خالدپوریز صاحب اور عبدالماجد حاجی صاحب کا استقبال کرکے انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں