src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> "اور کتنی جانیں غرقاب ہوں گی یہاں" ضلع سوئمر اسوسی ایشن کا ضلع انتظامیہ سے درد بھرا سوال۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 23 جون، 2023

"اور کتنی جانیں غرقاب ہوں گی یہاں" ضلع سوئمر اسوسی ایشن کا ضلع انتظامیہ سے درد بھرا سوال۔۔۔

 









"اور کتنی جانیں غرقاب ہوں گی یہاں" ضلع سوئمر اسوسی ایشن کا ضلع انتظامیہ سے درد بھرا سوال۔۔۔


خصوصی پیش کش : عقیل خان بیاولی جلگاؤں



جلگاؤں اسٹڈیم سوئمنگ پل پر حال ہی میں شکیل باغبان عمر ٢٣سال اس نوجوان کی دوران تیراکی شام کے وقت موت واقع ہوگئی شکیل باغبان سے قبل بھی اس سوئمنگ پل میں دو افراد غرقاب ہوچکے ہیں ان حادثات کے پیش نظر ریاستی حکومت ٩ برس قبل یہ حکم نامہ نکال چکی ہے کہ اس سوئمنگ پل کی گہرائی کم کی جائے مگر ضلع انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگی؟ یہ غفلت کیوں اور کب تک ؟ کا  درد بھرا سوال جلگاؤں ضلع سوئمر اسوسی ایشن کے سیکریٹری سماجی کارکن فاروق شیخ نے ضلع کلکٹر و ضلع اسٹیڈیم کمیٹی کے نائب صدر  امن متل سے ملاقات کرکے  کیا کہ"اور کتنی جانیں غرقاب ہوں گی یہاں؟۔۔۔۔۔ موصوف نے اس ملاقات کے دوران ٩ مطالبات کی انکوائری کی بھی درخواست کی۔ جس پر ضلع انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور چند گھنٹوں میں ہی ضلع کلکٹر نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے سوئمنگ پل کا معائنہ کرتے ہوئے ضلع اسپورٹس آفسر ملند دکشٹ کو ان ٩مطالبات سے متعلق میٹنگ منعقد کرنے کا حکم دیا۔ جو ٩مطالبات تنظیم کے سیکریٹری فاروق شیخ نے کئے وہ نکات اسطرح ہیں۔ 

 سوئمنگ پل کی گہرائی ٤تا ٧فٹ کا قانون  ہے ٢٠١٢میں ہوئی  اسی طرح کی حادثاتی موت کے بعد گہرائی ٥فٹ کرنے کی ہدایت ہونے کے باوجود بھی ٩سالہ طویل عرصہ میں گہرائی کم کیوں نہیں کی گئی۔ کیا سوئمنگ پل پر تقرر کئے ہوئے لائف گارڈز کی تقرری سرکاری قوانین کے مطابق ہے؟  پل کے پانی کی سطح ،اس میں موجود کلورین کی مقدار کی باضابطہ چیکینگ ہوتی ہے کیا؟ کیا تالاب پر تیراکی کے لۓ آنے والے شائقین کی طبی جانچ ہوتی ہے؟  کیا یہاں آنے والوں سے اسٹیڈیم کی باضابطہ فیس لی جاتی ہے؟ سوئمنگ پل کی نگرانی کا کانٹریکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن ،سوئمنگ اسوسی ایشن ،یا کسی مستند تنظیم کو دیا جاتا ہے یہاں کا کانٹریکٹ کسی فرد واحد کے نام کیوں اور کس بنیاد پر دیا گیا؟ سوئمنگ پل کا قرارنامہ ٣١مارچ ٢٠٢٣ کو ختم ہو گیا جس کا نیا ٹینڈر نہ نکالتے ہوئے کانٹریکٹر کے نام ہی کیوں ریونیو کیا گیا؟  سوئمنگ پل پر بنیادی ضروری احتیاطی تدابیر کے وسائل فلوٹ، ٹیوب جیسے وسائل دستیاب ہے ؟  پل پر سطح آب کو واضع کرنے والی علامات کیوں نہیں؟

ان مطالبات کے ذریعے کہا گیا ہے کہ جو بھی ذمہ دار منتظم، ملازم‌ ذمہ دار ہوگا ان پر فوری کاروائی کی جائے اس کی نقل ریاستی وزیر کھیل کود گریش مہاجن و ریاستی حکومت کے محکمۂ کھیل کود کے ڈائریکٹر کو بھی دی گئی ۔

یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ یہ موت کا گڑھا ضلع  انتظامیہ کب بھرتی۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages