src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جانوروں کی قربانی وغیرہ جیسا فریضہ جانور بن کر نہیں ۔۔۔۔ بلکہ مسلمان بن کر ادا کرنے کی ضرورت ہے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 14 جون، 2023

جانوروں کی قربانی وغیرہ جیسا فریضہ جانور بن کر نہیں ۔۔۔۔ بلکہ مسلمان بن کر ادا کرنے کی ضرورت ہے

 





جانوروں کی قربانی وغیرہ جیسا فریضہ جانور بن کر نہیں ۔۔۔۔ بلکہ مسلمان بن کر ادا کرنے کی ضرورت ہے


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


اللہ تعالیٰ کو قربانی کۓ گۓ جانوروں کا نہ تو خون پہنچتا ہے اور نہ ہی گوشت ۔۔۔۔۔۔ ( القرآن )

حالات حاضرہ کے تحت مدارس دینیہ وغیرہ کا بھی تعاون کرنا ضروری ہے مہنگے جانوروں کی خریداری کے ساتھ ساتھ ۔۔۔۔۔

شہر عزیز مالیگاؤں کے علمائے کرام ، ائمہ کرام کے علاوہ سرکردہ شخصیات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عیدالاضحی کی آمد ہے ۔ جمعہ کے خطبات ، سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا وغیرہ پر تحریر کے ذریعے  عوام وخواص تک قربانی کے وقت پڑھی جانے والی دعا یاد کروانے کی کوشش کریں اور اس دعا کے معنی و مطلب کھول کھول کر لوگوں کے سامنے پیش کریں ۔ اور اصلی مسلمان ہونے کے شرائط ضرور بیان کریں ۔

مسلمان وہی ہے جس سے دوسرے مسلمان محفوظ ہیں اس کی زبان اور اسکے ہاتھ سے ۔ ( الحدیث )

قربانی کے جانور خریدنے سے لے کر گوشت تقسیم ہونے تک شریعت کی پابندی 

کرنا  ، اپنے گھر ،  آنگن کے ساتھ گلی محلوں کو کچرا و گندگی سے خود  بھی پاک رکھنا اور دوسروں کو بھی نصیحت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کافی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ گلی محلوں کے نکڑ کے علاوہ اکثر مسجدوں کے پاس ہی کچروں کے ڈھیر اور جانوروں کی اوجھ وغیرہ بدبودار شکل میں گھنٹوں پڑے رہتے ہیں ۔ جب کہ اسے جلد سے جلد کارپوریشن کی گاڑی اور آدمی بلوا کر گندگی کو صاف کر دینا چاہیے ۔

خوب مہنگے جانور خرید کر عوام کے سامنے نمائش کرنا دن بدن فیشن بنتا جا رہا ہے ۔ جانوروں کو ذبح کرتے وقت یا ٹکڑا کرتے وقت فالتو قسم کے فوٹو نکالنا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر غیر قانونی طریقے سے سینڈ کرنے سے ہر ایک شخص کو پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

عورتوں کا جھنڈ نکلنا گوشت باٹنے کے لئے اور جانور کے گوشت کی بوٹی بناتے وقت فلمی گانوں کا اہتمام کرنا دن بدن بالکل بھی بند ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ ہر کوئی شخص اپنے ہی ہاتھوں سے قربانی کے جانور ذبح کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ۔ بہت ہی اچھی بات ہے ۔ اسی طرح سے جانوروں کے چارے وغیرہ لانے لے جانے میں دوسروں کو تکلیف نہ دینا ، مہنگے جانور خرید تو لیتے ہیں مگر قصاب کی مزدوری وغیرہ میں فالتو قسم کی بحث ومباحثہ میں پڑے رہنا یہ مسلمانوں کی شان نہیں ہے

اللہ تعالیٰ عالم اسلام کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے ۔ اور قربانی کے فرائض کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

آمین یا رب العالمین

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages