src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جلگاؤں اسٹڈیم سوئمنگ پل میں شکیل باغبان کی ڈوبنے سے موت۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 19 جون، 2023

جلگاؤں اسٹڈیم سوئمنگ پل میں شکیل باغبان کی ڈوبنے سے موت۔

 






جلگاؤں اسٹڈیم سوئمنگ پل میں شکیل باغبان کی ڈوبنے سے موت۔


مجرمانہ غفلت کا کیس درج کرنے اور ٢٥لاکھ حرجانے کا مطالبہ ۔



جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی ) ریاستی حکومت کے زیر اہتمام شہر میں جاری شری چھتری پتی شیواجی مہاراج اسٹڈیم سویمنگ پل میں اتوار کی شام سلمان باغبان عمر ٢٣سال کی  بہ روز اتوار کو ڈوب کر موت ہو گئ وہ چھٹی ہونے کے سبب اپنے دوستوں کے ساتھ تیرنے کے لئے گیا تھا سلمان کے دوست  پانی میں تیراکی کرکے باہر آگئے کافی دیر ہوجانے اور سلمان باغبان نظر نہ آنے کی صورت میں انہوں نے وہاں موجود آن ڈیوٹی لائف گارڈ کو اپنے دوست کی عدم موجودگی کی اطلاع دی جب گارڈ نے تلاش کیا تو پل میں اسے سلمان باغبان پانی پر  ملا جس کی حالت دیکھ کر ساتھیوں کے ہوش اٹھ گۓ گارڈ کی مدد سے پولس موقع واردات پر پہنچی سلمان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔آج صبح اسکی بنیادی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئ جس میں سلمان باغبان کی پانی میں ڈوب جانے کے سبب موت بتائ گئ اس بنیاد میں شہر کی سماجی خدمت گار شخصیت فاروق شیخ و ایم آئی ایم کے نوجوان کاربوریٹر ریاض باغبان کی قیادت میں ١٠٠سے ذیادہ نوجوانوں نے ضلع پیٹھ پولس اسٹیشن میں پولیس انسپکٹر ابن آوہاڈ سے ملاقات کرکے میمورنڈم دیا جہاں انسپکٹر موصوف نے یقین دلایا کہ جب تمام تکنیکی رپورٹس،ڈیکومینٹس موصول ہوجائے گے تو اس لحاظ سے کاروائ کرکے کیس درج کی جاۓ گی۔اسی کے ساتھ وفد نے ضلع کلیکٹر کو بھی میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسٹڈیم کمیٹی ریاستی حکومت کے محکمہ کھیل کود کے زیر نگرانی چلتی ہے اسی کے ساتھ وزیر کھیل کود گریش مہاجن،ڈائریکٹر یوتھ سروس،ضلع اسٹڈیم کمیٹی کے صدر ضلع کلیکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس ناسک،ضلع اسپورٹس افسر ملند ڈکشٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ جوکوئی اس موت کے لئے ذمّہ دار ھوگا اس پر مجرمانہ غفلت و موت کا گناہ درج کیا جائے،سویمینگ پل چلانے والے ادارے کے پاس مستند لایف گارڈز ہے کیا؟مرحوم بہت کم ٢٣سال کی عمر کا تھا اس موت سے اس کے اہل خانہ کو تکلیف پہنچی ہے ان بنیادوں پر ریاستی حکومت کے محکمہ کھیل کود کی اس کے اہل خانہ کو ٢٥ لاکھ روپے کی امداد دے۔اسی کے ساتھ یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ ہر اعتبار سے نگرانی رکھیں کہ اس طرح سے کسی کو جان گنوانے کی نوبت نہ آنے۔ اس موقع پر اقبال باغبان،وسیم باپو،الحاج اللہ بخش،ضیاءباغبان،ایڈوکیٹ رحیم پنجاری،سعید باغبان و دیگر حاضر تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages