src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قلم کی غدّاری پورے انسانی سماج کی جان لیتی ھے : مفتی محمد ھارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 2 مئی، 2023

قلم کی غدّاری پورے انسانی سماج کی جان لیتی ھے : مفتی محمد ھارون ندوی

 





قلم کی غدّاری پورے انسانی سماج کی جان لیتی ھے : مفتی محمد ھارون ندوی


"وائس آف میڈیا" کی مراٹھواڑہ کانفرنس میں ہزاروں صحافیوں کی شرکت



بندوق کی غدّاری دو چار انسانوں کی جان لیتی ھے مگر قلم کی غدّاری پورے ملک اور انسانی سماج کی جان لیتی ھے،اِس وقت قلم بک چُکا ھے،زُبان بک چُکی ھے،صحافت اپنا کردار داغدار کر چُکی ھے جو مُلک کا اور اِنسانی سماج کا سب سے بڑا نقصان ھے، اِس وقت صحافت سلطنت اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور اپنے کردار کو نبھانے، مُلک کو بچانے،ظُلم نا انصافی کے خلاف لکھنے اور بولنے سے قاصر ہے، یہ ھی وجہ ہے کہ فرعون كا ظُلم سر چڑھ کر بول رہا ہے،مُلک میں اب کوئی محفوظ اور کوئی خوش نظر نہیں آتا،نفرتوں کا دور دورہ ہے،امن عنقا ھے،بھائی چارہ دَم توڑ چکا ہے،مُلک تباهی کے آخری دور میں ھے،انسانیت وینٹی لیٹر پر ھے اور ایکتا آخری سانس لے رہی ہے،ایسے میں اب مُلک اور مانوتا کو کوئی بچا سکتا ھے تو وہ صرف صحافت ھی ھے ، یہ وہی صحافی اور صحافت ھے جس نے گورے ظالم قاتل انگریزوں سے اُس وقت بھی مُلک کو بچانے کا بڑا کام کیا تھا جس وقت ظالم قاتل انگریز ایسے ھی ھندو مُسلم کو آپس میں لڑانے اور حکومت کرنے کا کام کر رہے تھے ، آج پھر صحافت کو ایمانداری کے ساتھ میدان میں قدم رکھنے کی ضرورت ھے ، انسانیت ، ایکتا کو بچانے کی خاطر صحافی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ھے ، یہ مُلک آپ کو پکار رہا ہے ، ایسے بہت ھی اہم ترین خیالات کا اظہار وائس آف میڈیا کی عظیم الشان کانفرس میں قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے فرمایا، مہاراشٹر کے شھر بیڑ میں آل مراٹھواڑہ صحافیوں کا ایک زبردست اِجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بڑی تعداد میں سياسی سماجی تنظیموں کے ذمےدار، اور بیڑ سے ممبر پارلیمنٹ محترمہ پریتم منڈے ، اورنگ آباد سے ممبر پارلیمنٹ محترم جناب اِمتیاز جلیل صاحب، بیڑ کی کلیکٹر محترمہ دیپا منڈے، ضلع کے ایس پی نند کمار ٹھاکر، وائس آف میڈیا اُردو ونگ کے نیشنل پریذیڈنٹ مفتی محمد ھارون ندوی اور وائس آف میڈیا کے راشٹریہ ادھیکش، قومی صدر محترم سندیپ جی اور اِس تنظیم کے تمام ھی ذمےدار ،اور مہاراشٹر کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے، آغاز اور افتتاحی بُنیادی نصیحتی اور تربیتی تقریر مفتی محمد ھارون ندوی نے فرمائی، اور ملک کے موجودہ حالات میں صحافی اور صحافت کی ذمےداری پر پر مغز خطاب فرمایا، قومی صدر سندیپ جی نے اِس عظیم تنظیم کا مقصد تعارف اور مشن کو تفصیلی بیان فرمایا،یہ مُلک کی وہ تنظیم ھے جو دو سال کے دوران مُلک کے ۲۵ صوبوں میں پھیل گئی ھے اور ۳۰ ہزار صحافی اِس تنظیم سے منسلک ھو گئے ہیں اور بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور صحافیوں کی پھلی پسند بن گئی ھے ۔ مفتی محمد ھارون ندوی کو اِس تنظیم کا شعبہ اردو کا قومی صدر بنایا گیا ھے جو ایک مشہور معروف عالم دین اور سیاست دان کے ساتھ ایک بیباک خطیب اور صحافی ہیں، مفتی صاحب نے اپنے تفصیلی خطاب میں اپیل کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں صحافی حضرات اِس تنظیم سے جڑیں اور اِس کو مضبوط کریں کیوں کہ یہ تنظیم صحافیوں کے تحفظ اور انکے حقوق کے لئے لڑ رہی ھے،یہی اِس کا اہم اور بُنیادی مقصد ھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages