جلگاؤں میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حج تربیتی اجتماع کا کامیاب انعقاد ۔
جلگاؤں :( عقیل خان بیاولی) عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت امسال حج پر جانے والے عازمین حج کے لئے ایک روزہ حج تربیتی اجتماع کا انعقاد شہر کے شیر علی ہال میں کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تربیتی اجتماع میں مولانا فاروق صاحب چشتی دھولیہ نے عازمینِ حج کو احرام باندھنے کا طریقہ ،طواف ،سعی کا طریقہ حلق و تقصیر کا طریقہ کے ساتھ ہی حج کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حل اور اُن کے عملی طریقہ کی معلومات فراہم کی وہی دعوتِ اسلامی ہند کے ضلع صدر جانب زبیر عطاری صاحب نے وضو، غسل ،نماز کے مسائل اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائیں اس اجتماع میں پورے جلگاؤں ضلع سے کثیر عازمینِ حج نے شرکت فرمائیں آخر میں سفر حج میں کام آنے والی مولانا الیاس قادری صاحب کی تصنیف کردہ کتاب رفیق الحرمین بھی تحفے میں پیش کی گئی دعا صلاۃ وسلام پر اجتماع کا اختتام ہوا اجتماع کو کامیاب بنانے میں توفیق عطاری عرف بابا, حافظ عتیق عطاری , مختار شاہ, وسیم عطاری توحید عطاری حافظ حسنین,فیضان قادری,جنید کھاٹک وغیرہ نے محنت و کوشش کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں