src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عازمین حج کی خدمت میں کچھ باتیں ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 1 مئی، 2023

عازمین حج کی خدمت میں کچھ باتیں !

 





عازمین حج کی خدمت میں کچھ باتیں !


 تأثرات: معلم الحجاج مفتی حسنین محفوظ نعمانی مدظلہ


پیش کش: حافظ عبداللہ رحمانی 


قرآن کریم میں فرمان باری تعالی ہے :

    اللہ کی خوشنودی کیلئے حج اور عمرہ کو پورا کرو۔ (سورہ بقرہ)

حج اور عمرہ دونوں ہی انتہائی مہتم بالشان عبادتیں ہیں، حج اور عمرہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ہوتے ہیں ،ان پرلازم ہے کہ وہ اپنے حج اور عمرہ میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو اپنا مقصد بنائیں۔حج وعمرہ پر جانے سے پہلے دنیاوی اغراض اور مباہات سے دور رہیں،اور یہ سوچیں کہ ہم کس کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں؟ ہمیں اپنے گھر کس نے بلایا ہے ؟کیا ہم اس قابل ہیں کہ وہ رب ذوالجلال ہم سیاہ کاروں کو اپنے در پر بلاتا ؟ ؂


شکر ہے تیرا خدایا، میں تو اس قابل نہ تھا

تُو نے اپنے گھر بلایا،میں تو اس قابل نہ تھا


محترم عازمین! اب جب کہ اس رؤوف ورحیم ذات نے محض اپنے لطف وکرم سے ہمیں اپنے در پر حاضری کا موقع عنایت کیا ہے تو کیوں نہ ہم اپنے آپ کو ظاہری و باطنی گندگیوں سے پاک وصاف کرلیں، توبہ کے پانی سے اپنے گناہوں کو دھولیں، متعلقین سے معافی تلافی کرکے حق تلفی کے داغ دھبوں کو دور کرلیں اور اس احکم الحاکمین کے دربار عالی میں حاضری کا طریقہ معلوم کرلیں، اور پھر تمام آداب بجالاکر اس طور پر وہاں حاضر ہوں اور عبادات انجام دیں کہ رب غفار کو ہم گناہ گاروں پر پیار آجائے اور پھر وہ ہم سے راضی اور خوش ہوجائے ۔

اگر ہم نے ان باتوں کا اہتمام کرلیا تو یقین جانئے! ہم اس حال میں اس مبارک سفر سے لوٹیں گے کہ حدیث شریف کے مطابق ہمارا نامہ اعمال گناہوں سے ایسے پاک وصاف ہوگا، جیسے ایک نومولود کا ہوتا ہے ۔لیکن اس کے لیے ہمیں تھوڑی محنت کرنی ہوگی، حج وعمرہ کی تربیتی کلاسوں میں جانا ہوگا اورحج و عمرہ سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرکے ان عبادتوں کی ادائیگی کا مسنون طریقہ سیکھنا ہوگا ۔


    مجھے خوشی ہے کہ ہمارے مخلص دوست، شہر مالیگاؤں کے ایک فعال اور متحرک عالم دین مفتی محمد عامر یاسین ملی دامت برکاتہم جو کہ بہترین حافظ قرآن بھی ہیں ،انہوں نے آپ حج کیسے کریں ؟اس عنوان سے ایک آسان کتاب ترتیب دی ہے، جو معلم الحجاج حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب زیدمجدہم کے بیانات پر مبنی ہے۔ میں نے اپنے اسفار اور دیگر مشاغل کے باوجود جستہ جستہ اس کتاب کا مطالعہ کیا اور اسے عازمین حج وعمرہ کے حق میں مفید پایا۔مضامین کا پیرایہ بیان سہل اور آسان ہے،اور ذیلی عناوین کی مدد سے تقریبا تمام اہم باتوں پر معتدل انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے ۔ اگرعازمین حج و عمرہ اس کتاب کا بغور مطالعہ کریں اور اس مبارک سفرمیں اسے اپنے ساتھ رکھیں تو عجب نہیں کہ انہیں ارکان حج و عمرہ کی ادائیگی میں کافی حد تک رہنمائی حاصل ہو، اور وہ بہت ساری ان غلطیوں سے محفوظ رہیں ،جن میں عام طور پر ناواقفیت کی وجہ سے عازمین مبتلا ہوجاتے ہیں۔


دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس کوشش کو قبول فرمائے اور یہ کتاب عازمین حج وعمرہ کے لئے رہنما ومفید ثابت ہو۔نیز اللہ تعالٰی ہم سب کو حرمین شریفین کی بار بار مقبول حاضری نصیب فرمائے۔ ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم

(نوٹ : جو حضرات یہ کتاب حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کریں 8446393682)

٭…٭…*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages