الحمدللہ ۔۔۔میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن ہمیشہ شہریان کے تعاون سے NEET کے طلباء وطالبات کے علاوہ اکثر انسانیت کی خدمات ہر میدان میں مسلسل انجام دے رہا ہے
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کی جانب سے اور شہریان کے تعاون سے رمضان المبارک میں عمدہ کوالیٹی اور اچھی کانٹیٹی میں راشن کٹس تقسیم کی گئی اور تقریباً 25 افراد کو میڈیکل لائن سے امداد کی گئ اور آج جب کہ ہمیں اچھی طرح سے معلوم ہے کہ NEET وغیرہ امتحان کے لیے دوسرے بیرون شہر جانے میں روپے پیسے کے علاوہ کتنی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کوئی ایک گلاس پانی کو نہیں پوچھتا ۔ ایسا اکثر سننے کو ملتا ہے ۔
مگر آج شہر عزیز مالیگاؤں میں NEET کا امتحان ہونے پر میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے احباب نے شہریان مالیگاؤں کے تعاون سے تقریباً 3200 احباب تک ویج پلاؤ ، پانی بوتل ، بیکری آئٹمس وغیرہ پہنچایا
جس میں NEET امتحان میں شریک طلباء و طالبات کے علاوہ ذمہ داران ، پولیس والے ، SRP وغیرہ شامل تھے ۔ باہر سے آئے ہوئے ہمارے وطنی بھائی بہن جنہوں نے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے ذریعے کۓ گۓ انتظامات کی خوب تعریف کی اور خوب دعاؤں سے نوازا اور ہمارے شہر عزیز کا نام پھر سے ایک مرتبہ مہمان نوازی اور قومی یک جہتی کے طور سے انسانیت کے ناطے پورے دیش میں مثالی بن گیا ۔
میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے روح رواں رضوان بیٹری والا نے اللہ رب العزت کے ساتھ ساتھ تمام ہی مخیر حضرات ، دیگر مرد وخواتین بزرگ اور بچوں ، بچیوں کے علاوہ دینی و ملی تنظیموں ، اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر طریقے سے ہماری مدد کی ، ہمارا ساتھ دیا ۔ اور خوب دعاؤں سے نوازا ۔
اسی طرح سے آئندہ بھی مخیر حضرات اور دیگر شہریان کا تعاون حاصل رہا تو ان شاءاللہ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمات ہر میدان میں انجام دیتا رہے گا ۔
اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور کوتاہیوں کو درگزر فرمانے ۔ آمین یا رب العالمین*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں