src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جاگ میرے شہر اور تعلیم یافتہ مالیگاؤں جیسے موضوع پر ابھارنے والے صحافی حضرات ، علمائے کرام و دیگر سرکردہ شخصیات وغیرہ ۔۔۔۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 27 مئی، 2023

جاگ میرے شہر اور تعلیم یافتہ مالیگاؤں جیسے موضوع پر ابھارنے والے صحافی حضرات ، علمائے کرام و دیگر سرکردہ شخصیات وغیرہ ۔۔۔۔۔۔

 





جاگ میرے شہر اور تعلیم یافتہ مالیگاؤں جیسے موضوع پر ابھارنے والے صحافی حضرات ، علمائے کرام و دیگر سرکردہ شخصیات وغیرہ ۔۔۔۔۔۔


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


شہر عزیز مالیگاؤں میں آج بھی دوسرے کے خوبصورت بچے کو اپنا بچہ بتانے میں ذرہ برابر بھی کراہیت محسوس نہیں کی جا رہی ہے ۔ اندھ بھکتی کا عالم یہ ہے کہ ناکارہ و بھرشٹا چار لیڈران کی چوری ، وعدہ خلافی اور بدعنوانی کو میڈیا وغیرہ کے ذریعے سامنے لانے نے کے بعد بھی نہ ہی عوام حساب وکتاب ، معافی نامہ وغیرہ لینے کی ضرورت محسوس کر رہی ہے اور نہ ہی مسلمان ناکارہ لیڈران کو یہ احساس ہے کہ عوام کے پیسے کا حساب دنیا میں نہیں تو کل آخرت میں ضرور دینا پڑے گا ۔ جنہیں عوام نے ہی اپنی راحت اور شہر کی ترقی کے لئے منتخب کیا ہے ۔۔۔۔۔ 


ہر جگہ ، ہر میدان میں بے چارے عوام محنت کر کے کامیابی حاصل کرتے ہیں اور سارا کریڈٹ ناکارہ لیڈران اپنے اپنے نام کرنے لگتے ہیں


شہر عزیز مالیگاؤں کو اگر واقعی میں جگانا ہے اور مالیگاؤں تعلیم یافتہ بنانا ہے تو ہمیں خاص طور سے صحافی حضرات علمائے کرام اور و دیگر سرکردہ شخصیات کوان نقاط پر عمل کرکے عوام کو بھی ترغیب دینا ہوگا


 لوگو تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ۔

ہر قسم کے منشیات ، گندی سیاست کے ساتھ ساتھ ہر میدان سے مافیا وغیرہ کا خاتمہ ضرور کرنا پڑے گا ۔ # ہر محلے میں نگراں کمیٹی کا قیام وغیرہ

 کسی ایک بدنام محلے کو منشیات وغیرہ سے پاک کر کے لایبریری ، گارڈن اور حفظان صحت ، ورزش  وغیرہ کا نظم کر کے مثالی بنانے کی کوشش کرنا ۔ 

 شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی صحافی حضرات ، سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا سے منسلک احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ کھلے دل سے ، بیباکی کے ساتھ شہر عزیز مالیگاؤں کی ترقی اور ہماری آنے والی نسلوں کی بھلائی کے لیے ناکارہ لیڈران اور دیگر مافیاؤں کے کالے چھپے ہوئے کارناموں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے ۔ اور سرکردہ شخصیات و علمائے کرام وغیرہ طاقت کے بل بوتے تمام کالے کارناموں کا عوام کے سامنے حساب لے کر معافی نامہ طلب کروانے کی کوشش کریں ۔


گذشتہ پانچ ، سات سال پہلے آگر سختی سے حساب وکتاب اور غلطی پر عوام کے سامنے معافی نامہ لکھوایا گیا ہوتا تو آج شہر مالیگاؤں کی حالت اتنی خراب اور لائق تشویش نہیں ہوتی ۔ جس کی وجہ سے ہم میں کا ہر شہری پریشانی اور شرمندگی میں ڈوبا دکھائی دے رہا ہے


اور بہت سارے مشورے ہو سکتے ہیں ۔ مگر بہت ساری کانفرنس ، مہمات ، پروگرام کے ساتھ ساتھ اس پر بھی عمل کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔

آڈیو ، ویڈیو اور تحریر کے ذریعے اپنے اپنے نیک مشوروں سے نوازیں اور عوام میں ضرور بیداری پیدا کرنے کی کوشش ۔ شکریہ ۔۔۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages