ایکناتھ شندے کی شیوسینا کے ضلع صدر کو تلوار اور چاپڑ سے حملہ آوروں نے اتارا موت کے گھاٹ
تھانے: مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے ایک لیڈر کو تقریباً چھ افراد کے ایک گروپ نے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک پولیس افسر نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ ہل لائن پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر رنجیت ڈیرے نے بتایا کہ شبیر شیخ (45) نامی شخص پر جمعہ کی رات الہاس نگر کی جئے جنتا کالونی میں تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ کو صرف چار ماہ قبل ہی شندے کی قیادت والی شیو سینا کی الہاس نگر یونٹ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ شیخ جو جینز مینو فیکچرنگ کا کاروبار کرتا تھا، پیسوں کے لیے قتل کیا گیا تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ مذکورہ واردات میں ملوث افراد کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس مشتبہ افراد کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واردات میں ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں