مدرسہ ضیاء العلوم پٹنہ میں آغاز قرآن کریم پر دعائیہ تقریب کا انعقاد
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 29/مئی 2023 (پریس ریلیز:محمد ضیاء العظیم قاسمی )
قرآن کریم اللہ تعالی کا کلام ہے، جسے سب سے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا ۔اور یہ نزول سے لے کر قیامت تک کے لئے ویسے ہی محفوظ ہے جیسے یہ نازل ہوا تھا ۔قرآن کریم وہ دریچہ اور سرمایۂ حیات ہے جس میں ہم بیک وقت ماضی حال اور مستقبل تینوں دیکھتے ہیں ۔قرآن کریم اور دوسری کتابوں کے درمیان فرق افضل مفضول اور اکمل وغیرہ کا نہیں بلکہ بنیادی فرق محفوظ اور غیر محفوظ کا ہے،کیونکہ اللہ تبارک وتعالی نے کسی بھی کتاب کی بقا وتحفظ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ نے لی ہے ۔فرمان الٰہی ہے اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ
ترجمہ:
بیشک ہم نے قرآن کو نازل کیا ہے اور بیشک ہم خود اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔اس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ پہلی کتابیں وقت کے ساتھ ختم ہو جائیں گی اور قیامت تک کے لیے راہنمائی اس کتاب سے حاصل کی جائے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے خود لی ہے-اللہ رب العزت اپنے بندوں کے ذریعہ اس کتاب کی حفاظت فرماتے ہیں، اور چھوٹے معصوم بچوں کے سینے میں اسے محفوظ فرماتے ہیں ۔واضح رہے کہ مدرسہ ضیاء العلوم میں چار طلبہ وطالبات نے آغاز قرآن کریم کی، جن کے اعزازات میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس قرآن، اہمیت قرآن، احکامات قرآن کے حوالے سے بچوں کو خطاب کیا گیا، جن بچے بچیوں نے ناظرہ قرآن کا آغاز کیا ان کی فہرست اس طرح ہے ۔
علقمہ بن عرشی
حذیفہ بن عرشی
ارقم حیات بن فضل ربی
نایاب حسین بنت ساجد علی۔
اس موقع پر مدرسہ ضیاء العلوم کے أستاذ قاری ابوالحسن نے سورہ فاتحہ کی تلاوت سے باضابطہ آغاز کرایا ، مدرسہ ضیاء العلوم کے ڈائریکٹر محمد ضیاء العظیم قاسمی نے دعا کے ساتھ اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں